مشعل راہ جلد سوم — Page 215
مشعل راه جلد سوم 215 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ بجانے والا مغربیت کے نام پر ظاہر ہوتا ہے اور قوموں کی قوموں کو تباہ کرتا چلا جا رہا ہے۔انسانیت کے ٹکڑے اڑا رہا ہے اور وہ آنکھیں کھول کر دیکھ رہے ہیں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں لیکن بے بس اور بے اختیار ہیں۔وہ شیطان ہلاکت کی چٹانوں کی طرف اس بنسی کی سر میں انہیں مسحور کر کے اور پاگل بنا کر لے جاتا ہے اور انہیں ہلاک کر کے پھر واپس لوٹتا ہے پھر اور نسلوں کو ہلاک کرنے کے لئے آتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بنسی آپ اس کا مقابلہ کیسے کریں گے؟ آپ کے پاس وہ کونسا جادو ہے جو اس بنسی کے اثر کو توڑ دے۔وہ میں آپ کو بتا تا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے الہاماً بتا دیا ہے کہ وہ کون سا جادو ہے۔ایک نبی ایسا تھا جو بنسی بجانے والا نبی تھا اس کا نام کرشن تھا۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس دور کے غلام کو بھی کرشن کا نام عطا کیا گیا ہے وہ خدا کی محبت کی سریں الا پا کرتا تھا اور اسی وجہ سے اسے جنسی بجانے والا کرشن کنہیا کہا جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ اس زمانہ کے امام کو کہ میں وہ راگ عطا کرنے والا ہوں۔ایسے سر عطا کروں گا کہ ساری دنیا کے دل خدا کے لئے جیت لئے جائیں گے اور یہ بنسی جیتے گی اور شیطان کی بنسی اس کے مقابل پر ہار جائے گی اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی۔اے احمدی نوجوانو! اٹھو! پس اے احمدی نوجوانو! اٹھو اور دنیا میں پھیل جاؤ اور خدا کی محبت کی وہ بنسیاں بجاؤ جو اس دور کے کرشن نے تمہیں عطا کی ہیں وہ بنسیاں جودنیا کی بنسیاں ہیں ان کے دن لکھے جاچکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ راگ وہ گاتے ہیں جن کو آسمان گاتا نہیں وہ ارادے ہیں کہ جو ہیں برخلاف شہر یار تو اس یقین کے ساتھ آپ اٹھیں کہ ان کی بنسیوں کے دن گنے جاچکے ہیں یہ ماضی کا قصہ بننے والے راگ ہیں یہ وہ راگ الاپ رہے ہیں جو خدا نہیں گاتا۔خدا نہیں سکھاتا اور شہر یار خدا کے ارادوں کے برخلاف راگ الاپ رہے ہیں۔آپ کون سے گیت گائیں گے؟ آپ کو کونسی بنسی عطا ہوئی ہے جو ایسے سر الا پے جو خدا کی مرضی کے تابع ہوں۔اس کے متعلق مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔