مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 118 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 118

مشعل راه جلد سوم نازل ہوا۔118 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی حضرت مسیح موعود کی بعثت اور کثرت علوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش کے وقت سے لے کر آپ کے دعوے تک اور پھر دعوے سے وفات تک، یہ دو دور ہیں جن میں غیر معمولی طور پر کثرت کے ساتھ علوم دریافت ہوئے۔علوم کی نئی شاخیں ایجاد ہوئیں ، چوٹی کے سائنسدان اس دور میں پیدا ہوئے اور پھر آپ کے وصال سے پہلے ان تمام ایجادات کا بیج بویا گیا جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ان میں سے ہوائی جہاز کی ایجاد ہے۔تو جو نیا دور ہے مثلاً Atomic concept by the turn of the present century it had come into an offing۔یعنی اس سے پہلے ایٹم کے تصور کا دور مبہم سا تھا لیکن اس صدی کے آغاز میں ہی یہ Offing یعنی افق پر نظروں میں آچکا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں اس دور کی بنیاد میں قائم ہو گئی تھیں اور جو مزید ترقی ہو رہی ہے اس کا آغاز بھی دراصل آپ کے وقت میں ہو چکا تھا۔اسی طرح ہر نبی کے دور کے ساتھ ایک علم پھیلا ہے۔اس لئے آپ کو اس سے یہ سبق لینا چاہیے کہ یہ روشنی جس کے اول حقدار آپ ہیں جو حقیقت میں احمدیت کی برکت سے دنیا میں منتشر ہوئی ہے، یہ آخر احمدیت کی خدمت کے لئے انتشار پذیر ہوئی ہے، اس روشنی سے ہم کیوں محروم رہیں۔ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔بے وجہ احساس کمتری سب سے بڑی مصیبت جو ہماری راہ میں حائل ہے وہ ہے احساس کمتری۔ایک عذاب ہے ہندوستان اور پاکستان کی قوم کے لئے کہ بے وجہ احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چیزیں باہر ہو سکتی ہیں یہاں نہیں ہو سکتیں۔یعنی ایجادیں سب باہر ہو سکتی ہیں، یہاں نہیں ہوسکتیں۔ہمیں گویا دماغ ہی نہیں ملا کہ غور کر کے نئی نئی چیزیں نکال سکیں۔اگر ہر مضمون میں Confidence یعنی خود اعتمادی پیدا ہو جائے تو چھوٹی عمر میں ہی انسان بڑے بڑے فاصلے طے کر لیتا ہے۔بے وجہ اپنے آپ کوالیف۔ایس۔سی،