مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 103 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 103

103 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم بڑی کثرت سے لگتی ہیں یا اسی طرح بعض اور پھل لگتے ہیں تو جگہ جگہ بورڈ لگ جاتے ہیں کہ ایک ڈالر میں ایک پونڈ میں تم آکر چن لو ہم تمہیں ایک ٹوکری دیں گے۔اس میں جتنی مرضی بھر لو اور جتنی مرضی ساتھ کھا بھی جاؤ۔اس طرح ان کی فصلیں سنبھالی جاتی ہیں۔رحمتوں کے مزے لوٹنے کا موقع پس یہ نظام ہے جو ہمارے ہاں الٹا چلا ہوا ہے۔ہم نے یہ کہا ہے کہ تم اس نعمت سے بھی جھولیاں بھرو اور بجائے اس کے کہ تم ہمیں ڈالر دو ہم تمہیں یقین دلاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نصرتوں کے تمہارے ساتھ وعدے ہیں۔تم ان پھلوں سے لطف اندوز بھی ہو۔ان کو سنبھالو اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے مزے لوٹو۔گویا بجائے اس کے ہم تم سے کچھ پیسے لیں۔اُلٹا تمہیں انعام ملے گا۔انگلستان میں وقف کی تحریک کے خوشکن نتائج پس یہ وہ تحریک ہے جس پر امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اچھی Response ہوگی۔نوجوان کثرت کے ساتھ آگے آئیں گے کیونکہ انگلستان میں تو میں نے بتایا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی کے ساتھ ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔لوگوں میں اس طرح توجہ پیدا ہوگئی ہے اور اب شیخ مبارک احمد صاحب جب با قاعدہ پروگرام کے تحت علاقے معین کر رہے ہیں۔اسی طرح جرمنی میں بھی جب یہ تجویز پیش کی گئی بڑے جوش کا اظہار کیا گیا تھا۔مگر جر من احمدی یعنی وہ پاکستانی جو جرمنی میں جا کر آباد ہوئے ہیں ان بیچاروں کی راہ میں کچھ دقتیں ہیں۔ان کا جرمنی سے باہر نکلنا اور پھر واپس آنا بہت دقت طلب ہے باوجود اس کے کہ بہت مخلص اور فدائی نوجوان ہیں۔مالی قربانی میں بھی پیش پیش ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے منظم ہیں مگر وہ مجبور ہیں۔ان میں سے بہت تھوڑے اس تحریک میں حصہ لے سکیں گے۔باقی ممالک میں جہاں جہاں بھی احمدی ہیں اُمید ہے وہ بھی اپنا کچھ نہ کچھ حصہ ضرور ڈالیں گے۔کوئی ایک ملک چن لیں پس آپ بھی اسی نہج پر ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔اپنے ذہن میں کوئی ایک ملک چن لیں۔جس میں ابھی تک ( دین حق ) کی ترویج نہیں ہوئی۔( دین حق ) کے پودے نہیں لگے۔اس ملک کو اپنی خوابوں کا