مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 104 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 104

104 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ملک بنالیں۔آپ ان خوابوں میں اسی طرح بسیں جس طرح رومانوی لوگ اپنی خواہیں بنایا کرتے ہیں، یا رشوت کھانے والے لوگ تعمیر کی خواہیں بنایا کرتے ہیں کہ اس طرح کا ہم بنگلہ بنائیں گے، اس طرح کی نئی موٹر خریدیں گے تو خوابوں میں بسنا انسان کے لئے ضروری ہے۔اس کے بغیر اس کو چین نصیب نہیں ہوتا۔آپ بھی اپنے لئے اچھی خواہیں دیکھیں۔اچھی خوا ہیں تعمیر کریں اور پھر آپ ان خوابوں میں بس جائیں۔یہاں تک کہ دوسری دنیا کی ہوش نہ رہے۔جب تک اس کی تعبیر پوری نہ ہو جائے آپ کو چین نہ آئے۔یہ خواہیں بنائیں کہ ہم امریکہ کے فلاں ملک کو انشاء اللہ تعالیٰ ( دین حق) کے لئے فتح کریں گے۔Iron Curtain یعنی اپنی پردہ کے پیچھے جو ممالک ہیں ان میں سے پولینڈ کو فتح کریں گے۔یا روس کے کسی علاقے کو فتح کریں گے یا چین کے کسی علاقے کو ( دین حق) کے لئے فتح کریں گے۔ان امیدوں کو اپنے دل میں پیدا کریں۔ان کو پروان چڑھائیں۔ان کو پیار کے ساتھ آگے بڑھائیں اور ساتھ ساتھ تیاری رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے اور ساری دنیا میں احمدیہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اس کام کو خصوصیت کے ساتھ اپنے ہاتھ میں لے۔تاہم جہاں تک ( دعوۃ الی اللہ سکیم کی تفصیلات طے کرنے کا تعلق ہے یہ دوسری تنظیم کا کام ہے کہ اس کا ایسوسی ایشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔جہاں تک طلبہ میں جذبہ پیدا کرنے کا اور اپنے آپ کو پیش کرنے کا تعلق ہے اس کا ایسوسی ایشن سے تعلق ہے۔اس لئے اس دائرہ کے اندر رہتے ہوئے ہمیں ساری دنیا سے زیادہ سے زیادہ نام ملنے چاہئیں۔دینی اور دنیوی علم میں توازن ضروری ہے دوسری بات جو میں نے آپ سے کہنی تھی وہ بھی پہلے بار ہا مختلف رنگوں میں کہہ چکا ہوں۔اب پھر کہتا ہوں کہ آپ اپنے دینی علم کی دنیاوی علم کے ساتھ مطابقت پیدا کریں اور دنیاوی علم کو بالکل الگ دائروں میں ایسے رستوں پر نہ ڈال دیں کہ جن کا دینی علم کے ساتھ کوئی جوڑ ہی نہ ہو یہ دونوں سڑکیں ہیں جو ایک دوسرے کے متوازی چل رہی ہوں لیکن وہ سڑکیں جن میں کوئی چوراہا ایسا نہ ملتا ہو جہاں ایک دوسرے کے ساتھ ٹریفک کا تبادلہ ہو سکے، وہ اُس طرح مفید نہیں ہوا کرتیں جس طرح وہ سڑکیں مفید ہوتی ہیں جہاں بار بار آپس میں تعلقات کے لئے چورا ہے بنائے جاتے ہیں، سڑکیں ایک دوسری کے ساتھ ضم ہوتی ہیں اور ایک سڑک کی ٹریفک دوسری سڑک کی طرف منتقل ہوسکتی ہے۔