مشعل راہ جلد سوم — Page 65
مشعل راه جلد سوم 65 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ اندھا کیا چاہے دو آنکھیں۔ایک آنکھ تو وہ مل گئی کہ عظمت کردار عطا ہوگئی۔آپ کو خود اپنی ذات میں عزت مل جائے گی کہ میں صاف گوانسان ہوں۔میں صاف کلام کرنے والا بچہ ہوں میرے کلام میں وقار ہے ، عظمت ہے۔اگر کسی میں یہ احساس پیدا ہو جائے تو بڑے مزہ کا احساس ہے۔دوسری آنکھ اس سے بھی روشن تر۔یعنی آپ کو رحمت باری کی آنکھ مل جائے گی۔اللہ تعالیٰ کا فضل عطا ہو جائے گا۔تو اندھا کیا چاہے دو آنکھوں کا محاورہ اس سے زیادہ اور کس حالت پر صادق آسکتا ہے۔سچ کو شعار بنائیں دوسرے سچ کو شعار بنا ئیں۔حقیقت یہ ہے کہ سچائی کے بغیر کسی قوم کی تربیت ممکن نہیں۔ہماری گلیوں میں، ہمارے گھروں میں بچے جھوٹ بولتے پھرتے ہیں۔جھوٹے ڈراوے دیتے ہیں۔جھوٹی کہانیاں سنتے ہیں۔جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں۔ایکسائٹ (Excite) کرنے کے لئے یعنی پھل کیا ہے کہ ایکسائیٹ ہو گئے۔ذرا تھوری دیر کے لئے ہا ہا ہو گیا۔اس نے کہا۔جی فلاں ممانی گھر میں آگئیں۔بچے دوڑے دوڑے واپس آئے کہ اوہو میں تو مذاق کر رہا تھا۔تم پاگل بن گئے۔میں نے پاگل بنا دیا۔حالانکہ وہ خود پاگل بن رہا ہوتا ہے۔ان لوگوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يُخدِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا اَنْفُسَهُمُ (البقرة: ۱۰) لوگوں کو پاگل بنا رہے ہوتے ہیں۔لیکن آپ پاگل بن رہے ہوتے ہیں۔کہتے ہیں یہ بیوقوف لوگ ہیں جو مومن ہیں اور سچ بولنے والے ہیں۔اَلَا اِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَكِن لَّا يَعْلَمُونَ (سورة البقرة:14) بیچارے آپ بیوقوف ہیں۔دوسرے کو کیا بیوقوف بنا سکتے ہیں۔اُن کو پتہ نہیں کہ اصل قیمت کہاں ہے۔کس چیز میں ہے۔وہ سچائی میں ہے۔پس جھوٹے مذاق بھی نہ کریں۔بالکل برداشت نہ کریں۔نہیں نہیں۔کوئی بچہ جھوٹ بول کر مذاق اڑاتا ہے تو اسے کہیں کہ یہ تم نے کیا حرکت کی ہے۔یہ کوئی مذاق ہے۔یہ تو تم نے جھوٹ بولا ہے۔گند کھایا ہے یعنی ہمیں لطف دینے کے لئے آپ گند کھا لیا۔نہ تمہیں لطف آیا نہ ہمیں لطف آیا۔کبھی کسی نے یہ مذاق کیا ہے کہ مہمان آیا ہے۔اس کی خدمت کرنی ہے تو میں تھوڑا سا گند کھالیتا ہوں۔مہمان بڑا خوش ہو جائے گا۔جھوٹ پر منہ مارنا اور جھوٹ بول کر کسی کو ایکسائٹ کرنے کی کوشش کرنا بالکل ایسا ہی ہے کہ آپ گند کھا کر گویا اپنے خیال میں دوسرے کو لذت پہنچا رہے ہیں۔اگر اس میں ذرا بھی عقل ہوگی تو وہ اس گند سے لذت حاصل نہیں کرے گا۔گندہ ہی ہوگا تو لذت حاصل کر یگا۔اس لئے یہ باتیں آپ کی شان کے خلاف ہیں۔