مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 649 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 649

649 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم کہ وہ ان کے دل کی تسکین کا موجب بنے۔خواہ نیک ہو یا بد ہو مگر دل کی تسکین کا موجب بنے۔مگر حضرت زکریا کی دعا اور تھی۔حضرت زکریا کے بال سفید ہو چکے تھے۔قرآن کریم کی رو سے شعلے کی طرح سر بھڑک اٹھا تھا، اتنی سفیدی آچکی تھی اور وہ عرض کرتے ہیں کہ میری ہڈیوں میں جان تک باقی نہیں رہی ، ہڈیاں گل گئی ہیں۔لیکن یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! میں تیری رحمت سے مایوس نہیں ہوسکتا۔فرمایا ایسی دعا کرو تو پھر زکریا کی طرح تمہیں بھی اولاد نصیب ہوگی، پھر تمہیں بیٹی ملے گا۔اگر ایسی دعائیں نہیں کرتے یہ دل کی گہری تمنا نہیں ہے تو پھر دنیا میں ایسی اولا د چھوڑ جاؤ گے جس کا کوئی بھی فائدہ نہیں۔تم چلے جاؤ گے اور اس کے بعد ان پر کیا بنے گی یا مرنے کے بعد تم پر کیا بنے گی ،اس کی تمہیں کوئی ہوش نہیں ہے۔ایک چھوٹے سے فقرے میں دیکھیں کیسی پیاری بات فرما دی۔فرمایا: کوئی ایسا بچہ پیدا ہو جائے جو اعلائے کلمہ ( دین حق ) کا ذریعہ ہو۔ایسی پاک خواہش ہو تو اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ زکریا کی طرح اولاد دے دے مگر میں دیکھتا ہوں کہ لوگوں کی نظر اس سے آگے نہیں جاتی کہ ہمارا باغ ہے اور ملک ہے، اس کا وارث ہو۔کوئی شریک اس کو نہ لے جائے۔مگر وہ اتنا نہیں سوچتے کہ کم بخت جب تو مرگیا تو تیرے لئے دوست دشمن، اپنے بیگانے سب برابر ہیں۔یہ حقیقت ہے جب انسان مر ہی گیا تو اس کو اس دنیا سے کیا ہے۔پیچھے کیا چھوڑا ہے، کیا نہیں چھوڑا، اس کی کوئی بھی حیثیت نہیں ، کوئی اس کا اختیار نہیں اس پر۔تو لفظ کم بخت سے طبیعت کو جھنجھوڑا گیا ہے۔اتنا نہیں سوچتے کہ کم بخت جب تو مر گیا تو تیرے لئے دوست دشمن، اپنے بیگانے سب برابر ہیں۔میں نے بہت سے لوگ ایسے دیکھے اور کہتے سنے ہیں کہ دعا کرو کہ اولاد ہو جائے جو اس جائیداد کی وارث ہو۔ایسا نہ ہو کہ مرنے کے بعد کوئی شریک لے جاوے۔اولاد ہو جائے خواہ وہ بدمعاش ہی ہو۔یہ معرفت اسلام رہ گئی ہے۔اس لئے اپنی اولاد کی طرف خاص طور پر توجہ کریں۔قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَّ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَّلَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَكُمْ مِنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ إِيَّاهُمْ (سورۃ الانعام : 152) یہ آیت تو وہی ہے جس کی میں پہلے تلاوت کر چکا ہوں۔