مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 622 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 622

مشعل راه جلد سوم 622 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی اس مضمون کا آپ نے باقی نہیں چھوڑا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر میں تکرار نہیں اصرار ہوتا ہے تحریریں تو دو تین چنی ہیں ، میں نے اور بھی بہت سی تھیں جن کے متعلق زیادہ تفصیل سے مجھے بات کرنی پڑنی تھی کیونکہ سننے والے سمجھتے ہیں کہ یہاں تکرار ہے حالانکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تحریرات میں تکرار نہیں، اصرار ہوا کرتا ہے اور ہر مضمون کو جب ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ بیان فرماتے ہیں تو کوئی نہ کوئی ضرور نیا پہلو ہوتا ہے جس پر غور کر کے سمجھ آتی ہے اور اسے سمجھانے کے لئے بھی وقت چاہیے۔پس آج کا خطبہ میں نے چھوٹا کرنے کی کوشش کی ہے ہوسکتا ہے زیادہ ہی چھوٹا ہو گیا ہو مگر کوشش یہی ہے کہ تھوڑے وقت میں زیادہ باتیں آپ کو سمجھالوں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے سمجھاؤں۔الحکم جلد ۵ اور نمبر ۳۰، ۱۷ اگست ۱۹۰۱ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی یہ تحریر شائع ہوئی ہے۔” دس ہزار صحابہ کو پہلی کتابوں میں ملائکہ لکھا ہے اور حقیقت میں ان کی شان ملائکہ ہی کی تھی۔انسانی قوی بھی ایک طرح ملائکہ کا ہی درجہ رکھتے ہیں کیونکہ جیسے ملائکہ کی شان ہے کہ يَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُونَ وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔اسی طرح پر انسانی قومی کا خاصہ ہے کہ جو حکم ان کو دیا جاتا ہے اس کی تعمیل کرتے ہیں۔ایسا ہی تمام قومی اور جوارح حکم انسانی کے نیچے ہیں۔اب یہ تحریرہ بہت ہی لطیف مضمون کو بیان کر رہی ہے۔دس ہزار صحابہ کا ملائکہ ہونا ان معنوں میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر حکم کی پوری طرح تعمیل کرتے تھے، اس سے مضمون شروع کر کے تو جسمانی قوی کی بات شروع کر دی۔یہ وہ بحث ہے جس کو بہت بڑے بڑے سائنسدانوں نے ، جن کا دماغ اور جسم کے باہمی رابطے سے تعلق ہے جو اس مضمون پر غور کرتے ہیں ، انہوں نے بیان کیا ہے اور آج ہی میں ایک کتاب پڑھ رہا تھا اس میں یہی مضمون تھا، یعنی کوشش تھی اس شخص کی کہ اس کو سمجھ سکے اگر چہ سمجھ نہیں سکا، کیونکہ یہ مضمون ایسا ہے جو قرآن کریم جاننے والا ہی سمجھ سکتا ہے۔بہر حال ماحصل ساری تحقیق کا یہ ہے کہ دماغ کے اندر کوئی آمر حکم دینے والا موجود ہے اور تمام نظام