مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 613 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 613

613 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم اور ذہنی وغیرہ وغیرہ وہ مجھے خود صدر صاحب نے بتایا کہ ایک ہزار کی تعداد میں تو بک بھی چکی ہے۔کیسٹ بھی بک چکی ہے اور ساتھ کتا بچہ بھی جو تیار کیا ہے وہ بھی بک رہا ہے لیکن جرمنی کے لحاظ سے ہزار کی تعداد تھوڑی ہے۔لیکن میں یہ حسن ظنی رکھتا ہوں کہ خریدنے والے اپنی جماعتوں کے لئے لے کے جارہے ہیں۔اگر جماعتوں کے لئے لے کے جار ہے ہوں اور ہزار خرید میں تو دس ہزار تک تو پیغام ضرور پہنچ گیا۔پس اس پہلو سے انہوں نے میری ہدایت کو بڑی محنت اور توجہ اور بڑی دیانتداری سے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔اس کے علاوہ جو بچوں کا میں ماحول دیکھ رہا ہوں وہ میرے دل کو یقین سے بھر رہا ہے کہ آپ کی اگلی نسلیں انشاء اللہ نجات یافتہ ہوں گی۔یہ بچے جو مجھے ملاقات کے دوران ملتے ہیں بڑی کثرت سے میں ملاقاتیں کرتا ہوں اور ہر قسم کے بچے مجھے ملتے ہیں۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اتنی زیادہ ملاقاتوں کی ضرورت کوئی نہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ بہت شدید ضرورت ہے۔جن نسلوں سے میرا براہ راست رابطہ ہو جائے ان کے اندر بہت نمایاں تبدیلی ہوتی ہے اور مجھے موقع ملتا ہے کہ میں دیکھوں اپنی آنکھوں سے اس بات کو جانچوں کہ جو کچھ میں کہتا جا رہا ہوں اس پر عمل بھی ہو رہا ہے کہ نہیں۔میں اس بات کو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی تین چار سال کی عمر کے بچے بھی اب دین سے گہرا تعلق رکھ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ MTA نے بھی اس میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔ایسے بچے مجھے ملے ہیں کہ میں نے محبت سے ان کی پیشانیاں چومیں اتنے پیارے بچے ہیں۔چھوٹی چھوٹی عمریں اور اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور بڑی محبت سے ذکر کر رہے ہیں۔خدام الاحمدیہ کے ماتحت کیونکہ اطفال بھی ہیں اس لئے وہ اس عمر کے بچے ، ضروری نہیں کہ براہ راست MTA سے ہی فائدہ اٹھا رہے ہوں۔۔۔مجھے دکھائی دے رہا ہے کہ ان کی تربیت کے لئے جگہ جگہ اسکول کھولے جاچکے ہیں۔طوعی طور پر خدمت کرنے والوں نے اپنے نام پیش کئے ہوئے ہیں اور بڑی محنت سے ان کو نماز کے آداب بھی سکھائے جارہے ہیں۔نماز کا مضمون بھی یاد کرایا جارہا ہے۔نماز کے تعلق میں جیسا کہ میں نے عرض کیا سب قسم کے لوازمات ان کو سکھائے جار ہے ہیں۔اس لئے یہ نسل ہے جو آج کی نسل کل کی راہنما بننے والی ہے اور ہم بڑے اطمینان کے ساتھ خدا کا شکر کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کر سکتے ہیں۔کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان لوگوں کا تقویٰ دیکھا دیا ہے۔ہجرت کے فوائد جماعت جرمنی کو اب یہ چاہیے کہ سب دنیا کے لئے ایک نمونہ بن جائے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو