مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 562 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 562

مشعل راه جلد سوم 562 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی سکے گا۔وہاں سے آئے ہوئے لوگ ہیں بے چارے۔اکثر کو پتا ہی نہیں کہ ہم روز کتنا جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں اور ان کے بچے جنہوں نے جرمنی میں تربیت پائی ہے جہاں جرمنی کو تو حید کا پیغام دے رہے ہیں وہاں جرمنی سے توحید کا ایک سبق سیکھ بھی سکتے ہیں اور وہ سچائی کی توحید کا سبق ہے اور سیکھ رہے ہیں۔میں بہت سے احمدی بچے اور بچیوں کو دیکھ رہا ہوں جو بڑے ہو رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے ان کے دل صاف ہورہے ہیں، ان کو جھوٹ کی عادت نہیں رہی، صاف ستھری بات کرنے والے لوگ ہیں۔تو ان بچوں کو میں کہتا ہوں کہ تم یہ حکم بھی اپنے ہاتھ میں لے لو اور جماعت جرمنی کے بچے ایک ایسا عظیم الشان کارنامہ سرانجام دیں کہ رہتی دنیا تک بچے آپ کی مثالیں دیں اور آپ کی مثالوں سے مثال پکڑیں۔ایک ابراہیم علیہ السلام نے ایک اسماعیل علیہ السلام جو پیدا کیا تھا وہ اس لئے نہیں تھا کہ ایک ہی رہے،اس سے بہت سے اسماعیلوں نے پیدا ہونا تھا۔ان سب کا سردار اور سب کا ئنات کا سردار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی کی نسل سے پیدا ہوئے تھے۔پس آج آپ اس دنیا کو اسماعیلوں سے بھر دیں اور ابراہیم علیہ السلام کی اس آواز پر لبیک کہنے والے نہیں جس نے اپنے بیٹے کو بلایا تھا کہ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے خدا کے حضور قربان کر رہا ہوں بتا تیرا کیا خیال ہے؟ اس نے یہی جواب دیا تھا۔اے میرے باپ ! جو تجھے کہا جا رہا ہے تو وہی کر۔میری گردن پر چھری پھیر دے۔پس اے جرمنی کے احمدی بچو! یہ ایک اور رنگ کی چھری ہے جو تمہاری گردن پر پھیری جاتی ہے لیکن یہ چھری تمہیں زندہ کر دے گی تمہاری نسلوں کو زندہ کر دے گی، تمہارے ماحول کے ملکوں کو زندہ کر دے گی ، آئندہ آنے والی صدی کو زندہ کر دے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین ) اس کے بعد میں اب آپ سے اجازت چاہتا ہوں اور آئیے اب آخری دعا میں شامل ہو جا ئیں۔