مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 46 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 46

46 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم اس لئے ہم جو آج نفرتوں کی آندھیوں میں گھرے ہوئے ہیں، ہم جو آج ایسی کمزور حالت میں اپنے آپ کو پاتے ہیں کہ جو قدم ہم اٹھا ئیں وہ بغض اور نفرت پیدا کرنے کا موجب بن جاتے ہیں۔جو نیکی ہم کریں وہ فتنہ و فساد شمار کی جاتی ہے۔جو خدمت دین حق کے لئے ہم اقدام کریں اسے انتہائی حسد اور بغض کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس ساری صورت حال کا علاج بھی یہی ایک لفظ ”محبت ،، ہے۔کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا نے ہمیشہ محبتوں سے نفرتوں پر فتح پائی ہے۔اسے جتنی مرتبہ بھی میں بیان کروں کم ہے۔میں یہ بات خاص طور پر اس لئے آج آپ کے سامنے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ( بیت الذکر ) سپین کا یہ با برکت اقدام جس کی توفیق اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطافرمائی محض اپنے فضل کے ساتھ۔اس نے بھی بعض دلوں میں بغض اور نفرت پیدا کر دی۔حیرت انگیز بات ہے۔انسان بظا ہر سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایک نیک کام کے نتیجے میں نفرت کیسے پیدا ہوسکتی ہے۔رشک تو پیدا ہوسکتا ہے، یہ افسوس اور حسرت تو پیدا ہو سکتے ہیں کہ کاش! ہم یہ کام کرتے لیکن نیک کام کے نتیجے میں نفرت پیدا ہونا عقل انسانی کے خلاف ایک مظاہرہ ہے۔یہ واقعات بھی ہم سے گزر رہے ہیں اور خطرہ ہے کہ نوجوان جو اپنے اندر گرم خون رکھتے ہیں وہ کسی وقت بے اختیار ہو جائیں اور ان منافرانہ جذبات سے مغلوب ہو کر وہ بھی کوئی ایسا کلمہ دل سے نہ نکال دیں جو اپنے اندر تلخی رکھتا ہو۔اس لئے تمام نو جوانوں کو میں خصوصیت کے ساتھ یہ نصیحت کرتا ہوں کہ آپ نے ہرگز کسی رنگ میں بھی دل آزاری نہیں کرنی۔آپ کے عہد بیعت میں یہ الفاظ داخل ہیں کہ میں کسی کا دل نہیں دکھاؤں گا۔اس لئے کسی نوع کی بھی دلآزاری ہمارے احمدی خدام کی طرف سے ظاہر نہیں ہونی چاہیے۔جو بری بات کہتا ہے، جو تلخ بات کہتا ہے، جو نفرت کی نگاہ سے آپ کو دیکھتا ہے اس کے سامنے عجز کا اظہار کیجئے ، گر جائیے ، بچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلل اختیار کیجئے ، معافی مانگیے۔اس سے کہیں ہمارا مقصد ہرگز دل آزاری نہیں تھا۔ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ ملک کی فضا مختلف عوامل کی وجہ سے خراب ہوتی چلی جا رہی ہے۔ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم اس محبت میں سب سے پیش پیش ہیں۔قطع نظر اس کے کہ وطن ہم سے کیا سلوک کرے، ہم بہر حال اس وطن کے لئے ہر خطرے میں انشاء اللہ سب سے آگے کھڑے ہوں گے۔ہر وہ تیر جو اس وطن کی طرف چلایا جائے گا احمدیوں کی چھاتیاں سب سے