مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 47 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 47

47 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم آگے ہوں گی ان تیروں کو لینے کے لئے۔اس لئے کسی رنگ میں بھی احمدی نوجوان کو کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا جس کے نتیجے میں وطن کے سکون اور امن کی فضا کسی رنگ میں بھی خراب ہو۔وہ تیر چلاتے ہیں تو آپ تیر چلنے دیں۔کیونکہ وہ تیر آپ کی طرف نہیں بلکہ آپ کے دین کی طرف چلائے جارہے ہیں۔تیر آپ کی طرف نہیں بلکہ اس خدا کی طرف چلایا جارہا ہے جس خدا کے آپ بندے ہیں۔اس لئے ان تیروں کا نگہبان ہمارا خدا ہوگا ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ہمارا فیصلہ آسمان کے دربار میں ہے۔ہمارا فیصلہ آسمانی دربار میں ہے اور خدا جو خیر الفاتحین ہے وہی یہ فیصلہ کرے گا کہ آج کی دنیا میں کون حق پر تھا اور کون باطل پر تھا۔کس کا کردار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلاموں کا سا کر دار تھا اور کس کا کردار محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمنوں کا سا کر دار تھا۔اس لئے یہ فیصلہ ہم اپنے رب کے سپر د کر چکے ہیں۔ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ اس کے بعد ہم پر کیا گزرتی ہے۔ہم اپنے رب کے حوالے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ نعم المولیٰ اور نعم الوکیل ہے۔اس سے بہتر نہ کوئی مولا ، نہ کوئی آتا ہے۔نہ اس سے بہتر ہمارا کوئی نگران اور متوتی ہوسکتا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں اپنی باگ ڈور پکڑا کر اس بات سے کلیۂ بے نیاز ہو جائیں کہ آپ پر کیا گرزتی ہے۔حضرت مصلح موعود نے بڑے ہی پیارے رنگ میں ایسے ہی درد کے موقعوں پر نصیحتیں فرمائی ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔وہ تم کو حسین بناتے ہیں اور آپ یزیدی بنتے ہیں یہ کیا ہی سستا سودا ہے دشمن کو تیر چلانے دو تم دیکھو گے کہ انہیں میں سے قطرات محبت ٹپکیں گے بادل آفات و مصائب کے چھاتے ہیں اگر تو چھانے دو اس لئے یہ پیغام ہے آپ کو۔اس کو ہرگز نہ بھلا ئیں۔ایک لمحہ کے لئے بھی اس بات سے غافل نہ ہوں کہ ہم نے اپنا کوئی انتقام نہیں لینا۔نہ بددعا کرنی ہے کیونکہ یہ بھی انتقام کا ایک ذریعہ ہے۔سوائے خیر کی دعا کے ہمارے منہ سے کوئی کلمہ بھی قوم کے لئے نہیں نکلنا چاہیے۔وہ جس حد تک زیادتی کرتے ہیں کرتے چلے جائیں، ان کا جو پیمانہ ہے زیادتی کا وہ بھرنے دیں اور چھلکنے دیں۔لیکن جہاں تک ہماری ذات کا تعلق ہے ہم نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہی کا دامن پکڑا ہے اور اس دامن کو مضبوطی سے پکڑے