مشعل راہ جلد سوم — Page 489
489 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم سے آنے والے احمدی خاندان اس نیت سے ہجرت کرتے اور ہجرت کے دوران اس بات کی گہری نگرانی کرتے کہ ہمارے اندر جو معاشرتی کمزوریاں ہیں کیا ہم ان کمزوریوں کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں یا ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔اگر وہ ساتھ لے کر آئے ہیں تو ان کو کوئی حق نہیں کہ کسی ملک کی فضا کو گندہ کریں۔روحانی پولیوشن کے بدنتائج حقیقت یہ ہے کہ آجکل پولیوشن (Pollution) کی طرف دنیا کی بہت توجہ ہے اور پولیوشن میں وہ زیادہ تر ظاہری پولیوشن کی بات کرتے ہیں۔مجھ سے روس کے ایک بہت بڑے لیڈر ملے اور پولیوشن کے متعلق مجھ سے بعض باتوں میں مدد چاہی۔وہ قازقستان صوبے کی پارلیمنٹ کے بھی ممبر ہیں اور وہاں کی مرکزی پولٹ بیورو کے بھی ممبر ہیں۔ان کو میں نے سمجھایا کہ اگر چہ ان کے ہاں کے لوگ ظاہری پولیوشن (Pollution) کو بہت ہی خوف و خطر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور اس سے ڈر رہے ہیں مگر آپ کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیں بھی ایک پولیوشن کو دور کرنے کے لئے مامور کیا گیا ہے اور وہ روحانی اور اخلاقی پولیوشن ہے اور روحانی اور اخلاقی پولیوشن دنیاوی پولیوشن سے یعنی فضا کی مادی آلودگی کی بہ نسبت بہت زیادہ خطرناک ہے اور بہت زیادہ بدنتائج پیدا کرتی ہے۔شروع میں تو وہ کچھ تھوڑے سے مُتر ڈر سے تھے۔مجھے معلوم ہوتا تھا کہ مطمئن نہیں ہو سکے۔وہ سمجھ رہے تھے کہ ایک مذہبی لیڈر ہے وہ مجھے ٹال رہا ہے میری کسی قسم کی مدد نہیں کرنا چاہتا بلکہ ایک عذر رکھ کر بات کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن جب میں نے تفصیل سے سمجھایا اور قوموں کی مثالیں دیں، مغرب میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مثالیں دیں، مشرق میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی مثالیں دیں اور ان کو بتایا کہ دنیا کے اکثر ممالک اس روحانی پولیوشن اور اخلاقی پولیوشن کی وجہ سے تباہی کی طرف جارہے ہیں۔دنیا میں سیاست کی فضا گندی ہو چکی ہے کیونکہ قوموں کے اخلاق گندے ہو گئے ہیں۔تب ان کو اس بات کی سمجھ آئی۔اس بات کے اظہار کے لئے کہ وہ مجھ سے پوری طرح مطمئن ہو کر لوٹے ہیں انہوں نے واپس جا کر U۔S۔S۔R کی اس علاقے کے لئے اپنی صدارت میں جو مرکزی کمیٹی قائم کی اس میں اعزازی ممبر کے طور پر میرا نام بھی شامل کیا۔چنانچہ ان کی خواہش کے مطابق میں نے وہاں اپنا ایک نمائندہ بھی بھجوایا۔الماتا (Almata) قازقستان کے صوبے کا مرکز ہے۔یہ اتنا بڑا صوبہ ہے کہ سارے ہندوستان کے برابر اس کا رقبہ بنتا ہے۔وہاں انہوں نے میرے نمائندے کے ساتھ بے حد تعاون فرمایا۔وہاں کے لیڈروں سے ملاقاتیں ہوئیں۔احمدیت کی تعلیم میں، احمدیت کے پیغام میں انہوں نے