مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 490 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 490

مشعل راه جلد سوم 490 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی بہت گہری دلچسپی لی۔یہاں تک کہ بہت سے ان میں بااثر لوگوں نے باقاعدہ بیعت کر کے احمدیت میں شمولیت اختیار کی۔( دین حق ) کا پیغام پہنچانے والے سفیروں کا بنیادی وصف انہوں نے مجھے پیغام یہ بھجوایا کہ ہمارے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔جب آئیں سر آنکھوں پر آئیں لیکن جلد آئیں کیونکہ دیر ہورہی ہے اور ہمیں اس پیغام کی شدید ضرورت ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے پیغام بھیجنے کے لئے پیغامبروں کی ضرورت ہے اور پیغامبر وہ ہونے چاہئیں جو حقیقی پیغامبروں کی زندہ مثالیں ہوں۔اللہ تعالیٰ بھی دنیا میں پیغام بھیجا کرتا ہے اور ہمیں بھی اُسی رنگ میں پیغامبر بننا ہوگا اور اسی معیار کو دنیا میں قائم کرنا ہوگا جو خدا تعالیٰ نے دنیا میں قائم فرمایا۔وہ جب پیغامبر چنتا ہے تو ایسا پیغامبر چنتا ہے ( جسے ہم پیغمبر کہتے ہیں ) کہ جو پیغام کی امانت کا حق ادا کرنے والا ہو جو محض زبان کے ذریعے پیغام دینے والا نہ ہو بلکہ مجسم پیغام بن چکا ہو یعنی اس میں اور پیغام میں کوئی فرق نہ رہے۔چنانچہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جب کسی نے حضرت عائشہ سے سوال کیا کہ مجھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق کے متعلق کچھ بتا ئیں تو آپ نے فرمایا:- كَانَ خُلُقُهُ القُرْآنَ محمد رسول اللہ کا خلق تو قرآن تھا یعنی ایک زندہ قرآن تھا جو ہماری آنکھوں کے سامنے چلتا پھرتا تھا اور دنیا میں بس رہا تھا۔محض قول نہیں تھا بلکہ قرآن عمل کی صورت میں ڈھل چکا تھا۔پس پیغامبر کے لئے یہ معیار ہوناضروری ہے۔آپ بھی احمدیت کے نمائندہ ہیں۔دنیا کی اصطلاح میں ایسے پیغامبروں کو سفیر کہا جاتا ہے۔آپ بھی اُسی پیغام کے سفیر ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا گیا اور جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو پہنچایا۔آپ اس بات پر مقرر کئے گئے ہیں کہ تمام دنیا کو آپ نے وہ پیغام پہنچانا ہے اور امانت کے ساتھ اور دیانت کے ساتھ پہنچانا ہے۔یہ پیغام اُس پیغام کی تصویر بنے بغیر نہیں پہنچایا جاسکتا۔پس کیسے ممکن ہے کہ میں ان کی روحانی پولیوشن (Pollution) کو دور کرنے کے لئے کسی کو پیغامبر بنا کے بھیجوں اور وہ خودروحانی لحاظ سے آلودگی میں ملوث ہو یعنی اس کے اندر وہ نقائص اور آلودگیاں پائی جاتی ہوں جو روحانی فضاؤں کو مکڈ رکر دیا کرتی ہیں۔پس آپ کی بھی یہی حیثیت ہے۔آپ کو ایسے سفیر بن کر یہاں رہنا ہوگا۔