مشعل راہ جلد سوم — Page 477
477 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم جائے گی۔روحانی قدروں کے لحاظ سے آپ ذمہ دار ہیں۔آپ کا خاموش اور غافل رہنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔خدا تعالیٰ کی ہستی پر زندہ ایمان لانے کے اعتبار سے، مذہبی اخلاق کو سمجھنے اور ان کی کماحقہ پابندی کرنے کے اعتبار سے اور جماعت کی تعداد کے نقطہ نگاہ سے مشرقی جرمنی میں فی الوقت جتنی بھی کمی ہے وہ آپ نے پوری کرنی ہے۔پس اپنی دعاؤں میں اس بات کو خاص طور پر پیش نظر رکھیں اور مشرقی جرمنی میں پہلے سے بڑھ کر دعوت الی اللہ کا کام کریں۔مشرقی جرمنی کی طرف توجہ کرنے کی نصیحت گزشتہ مرتبہ جب میں جرمنی میں حاضر ہوا تو میں نے امیر صاحب اور مجلس عاملہ کو توجہ دلائی کہ آپ مشرقی جرمنی میں مختلف اہم مقامات پر زمینیں حاصل کرنے کی کوشش کریں تا کہ ہم وہاں مشن ہاؤس اور ( بیوت الذکر ) بنا سکیں۔مجھے علم نہیں کہ جماعت کو اس طرف پوری سنجیدگی کے ساتھ توجہ دلائی جاسکی ہے یا نہیں۔ہوسکتا ہے کہ انہوں نے اس ہدایت کو اس خیال سے نرمی سے لیا ہو کہ مشرقی یورپ جرمنی میں ابھی جماعتیں تو ہیں نہیں وہاں ( بیوت الذکر) وغیرہ بنانے کی ابھی کیا جلدی ہے۔حالانکہ میں نے تو خدا تعالیٰ پر تو کل اور جماعت پر حسن ظن رکھتے ہوئی اس خیال سے یہ تحریک کی تھی کہ عنقریب وہاں جماعت پھیلے گی اور خدا سے روٹھے ہوئے لوگوں کو بڑی تیزی سے خدا کی طرف واپس لائے گی۔تاریخی لحاظ سے مشرقی یورپ کے لوگ دو طرح اپنی بعض سابقہ اقدار سے روٹھے تھے۔ایک اعتبار سے وہ سرمایہ دارانہ نظام سے روٹھ گئے تھے۔انہوں نے اس کے مقابل ایک نیا نظام قائم کیا۔دیکھیں آپ کے سامنے یہ مثال ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام والوں نے انہیں اپنا بنالیا ہے اور انہیں اپنی طرف واپس لوٹا لیا ہے۔حالانکہ مشرقی یورپ کے لوگوں کے لئے یہ نقصان دہ ہے۔جہاں تک میں نے غور کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ مشرقی یورپ اور روس اگر واپس سرمایہ داری کی طرف لوٹیں گے تو شدید نقصان اٹھائیں گے۔ان کے لئے نئی راہ تلاش کرنا ضروری ہے اور یہ ئی راہ ان کو اسلام مہیا کر سکتا ہے۔دوسرے اعتبار سے وہ خدا سے بھی روٹھ گئے تھے، وہ مذہب سے بھی روٹھ گئے تھے حتی کہ وہ اخلاقی اقدار سے بھی روٹھ گئے۔انہیں مذہب ،اخلاقی اقدار اور خدا کی طرف واپس لانے کی ذمہ داری آپ کی ہے۔آپ نے انہیں ( دین حق کا پیغام پہنچا کر خدا کی طرف واپس لانا ہے۔