مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 478 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 478

مشعل راه جلد سوم 478 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشرقی جرمنی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں دنیا کی قومیں اپنی اپنی سمجھ کے مطابق اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔اس کے بالمقابل اگر خدا کی قوم اور خدا کے بندے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جائیں یہ انہیں زیب نہیں دیتا۔پس اس مختصر خطاب میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں سابقہ مغربی جرمنی کے احسانات کو یادر کھتے ہوئے آپ ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں میں امید یہی رکھتا ہوں کہ آپ ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں اور اگر نہیں کرتے تو میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ ضرور دعائیں کریں گے۔ان کی دنیا کے لئے بھی دعا ئیں کریں گے اور آخرت کے لئے بھی دعائیں کریں گے، وہاں اگر چہ مشرقی جرمنی کے آپ پر کوئی احسان نہیں پھر بھی ان پر احسان کرنے میں پہل کر جائیں اور مشرقی جرمنی کے لوگوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ان کے لئے بھی بھلائی کے کام کریں۔ان کو بھی اللہ کی طرف بلائیں۔کوشش کریں کہ ان کی ہر قسم کی کمی پوری ہو اور ان کے تمام خلا دُور ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین ) (اخبار احمد یہ جرمنی 1991ء)