مشعل راہ جلد سوم — Page 436
مشعل راه جلد سوم 436 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی اندر یہ خدا تعالیٰ نے خاصیت رکھی ہے کہ ان صفات کے متحرک ہونے کے نتیجہ میں انسان خود اپنے آپ کو بزرگ اور معزز مجھے لگتا ہے اور پھر بزرگ اور معزز ہستی سے اس کے تعلق قائم کرنے کے زیادہ امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔پس اس پہلو سے بہت سے منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔بہت سے پروگرام بنانے کی ضرورت ہے اور ان پروگراموں کو دلچسپ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔کیوں کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ یہ قومیں سر دست ظاہری کشش اور دلچسپیوں میں اتنا کھوئی جاچکی ہیں ان سے ایسی وابستہ ہوچکی ہیں کہ کوئی ایک حرکت جس میں کوئی چمک دمک نہ ہو ان کی آنکھوں کو خیرہ نہیں کر سکتیں ، ان کے دلوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکتیں۔پس آپ ایسے پروگرام بھی بنا سکتے ہیں جن میں کوئی دلچسپی بھی ہو۔مثلا کھیلوں کے ذریعہ آپ ان سے روابط استوار کر سکتے ہیں آغاز میں اور بہت سے ایسے پروگرام دلچسپ سوچ سکتے ہیں جو علمی رنگ رکھتے ہوں لیکن دلچسپ ہوں اور ان کے نمائندگان کو دعوت دیں، ان سے روابط بڑھائیں۔ان کو بتائیں کہ ہم یہ یہ کام کرتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ اپنے زیادہ سنجیدہ کاموں سے بھی ان کو متعارف کرانا شروع کریں۔کوئی شخص بھی جماعت احمدیہ کی وقار عمل کی روح سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔سب سے زیادہ گہرا اثر کرنے والی چیز جو جماعت احمدیہ کی تنظیم میں پائی جاتی ہے جس کا بہت ہی وسیع اور گہرا اثر میں نے دیکھا ہے احمدیوں کی وقت کی قربانی اور اس قربانی کے نتیجہ میں عظیم الشان کام سرانجام دینا ہے۔جماعت احمدیہ کی مؤثر قوت عمل اب ہمارے جلسہ سالانہ انگستان میں جو اس صدی کا پہلا ایسا جلسہ تھا جس میں خلیفہ مسیح نے بھی شرکت کی تھی اس لحاظ سے اسے مرکزی حیثیت ہوئی۔اب آئندہ وقت بتائے گا کہ یہی جلسہ مرکزی جلسہ بنتا ہے یا کسی اور جلسے کو خدا تعالیٰ یہ سعادت بخشے۔مگر بہر حال سردست ہم یہ کہہ سکتے ہیں اس صدی کا پہلا مرکزی جلسہ وہی تھا جو انگلستان میں منعقد ہوا۔آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر سے وہاں نمائندگان آئے اور ان میں سے ہر ایک نے جو تاثرات مجھ سے بیان کئے یا بعد میں خطوط کے ذریعے لکھے وہ جماعت احمدیہ کی لکھی قوت عمل سے بے حد متا ثر دکھائی دیا۔انہوں نے ہمارے پر لیس کو دیکھا، ہمارے روٹی پلانٹ کو دیکھا انہوں نے ہمارے طوعی خدمت کے نظاموں کو حرکت کرتے دیکھا ، کھانا کھلاتے ہوئے لوگوں کو دیکھا۔روٹیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا۔پہروں پر مستعد دیکھا۔یہ ساری و قادر عمل ہی کی مختلف شکلیں ہیں۔پس اس کے نتیجے میں ان کے دلوں میں بہت ہی گہرے اثرات قائم ہوئے ہیں۔آج ہی میں آنے سے پہلے ڈاک کا