مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 393 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 393

مشعل راه جلد سوم 393 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مجلس خدام الاحمدیہ کا پانچواں سالانہ یورپین اجتماع اسلام آباد ( لندن ) میں 9,8,7 /اکتوبر کو منعقد ہوا۔اس میں گل 551 خدام نے شرکت کی۔برطانیہ کے علاوہ جرمنی ، ہالینڈ اور ناروے وغیرہ سے خدام تشریف لائے۔حضور نے تقسیم انعامات کے بعد جو خطاب فرمایا اس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے یورپین خدام الاحمدیہ کا اجتماع بخیر و خوبی اختتام کو پہنچ رہا ہے۔جیسا کہ آپ نے سنا کہ اس اجتماع میں۔یورپ سے جس قدر مہمانوں کی توقع تھی وہ کسی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے اور ساتھ یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ برطانیہ سے بھی خدام کما حقہ شریک نہیں ہو سکے۔اجتماعات میں شمولیت کا فائدہ حضور نے فرمایا: خدام وانصار کے اجتماعات میں شرکت کی کمی کا رجحان قابل تشویش ہے۔ان میں شامل ہونے والوں کے اندر نئے ولولے نئی امنگیں جاگتیں ہیں اور جماعت پر اُن کا اعتقاد اور ایمان بہت بڑھ جاتا ہے۔اور ان اجتماعات میں شامل ہونے والے بہت سے خاموش فیصلے کرتے ہیں۔ہر اجتماع اور جلسہ سے جب مہمان واپس جاتے ہیں تو ان کے خطوں سے ان کے فیصلوں کا مجھے علم ہوتا ہے۔جو ان کے دل خاموشی سے دور ان اجتماع کرتے ہیں اور پھر یہ فیصلے ان کی کایا پلٹ دیتے ہیں۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ذکر الہی کی مجالس میں فرشتوں کے نزول والی حدیث کے حوالے سے بتایا کہ ہر اجتماع میں شرکت کرنے والے ان سے بہت سی برکتیں پاتے ہیں کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو اس تمثیل کے ذریعہ یہ خوشخبری دے رکھی ہے کہ ان مجالس میں بلا ارادہ بیٹھنے والے بھی خدا کی رحمتوں اور برکتوں سے حصہ پاتے جاتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ یہ ہے تو تمثیل لیکن اس میں جو کچھ بیان فرمایا گیا ہے وہ بعینہ درست اور حق ہے اور ہم نے بارہا دیکھا ہے کہ جماعت کے اجتماعات اور جلسوں میں وہ شامل ہونے والے بھی برکات پا جاتے ہیں جو کسی اور غرض سے آتے ہیں۔اس ضمن میں بعض واقعات کا