مشعل راہ جلد سوم — Page 384
مشعل راه جلد سوم 384 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی دعا کے بغیر خشک نمازی پیدا ہوں گے ان باتوں پر غور کرتے ہوئے میری توجہ پھر اس بات پر آ کر ٹھہر گئی کہ ہر بات کا مرکزی نقطہ تو دعا بنتی ہے۔دعا کے بغیر کسی کوشش کو پھل نہیں لگتا۔دعا کے بغیر کوئی محنت ثمر دار ثابت نہیں ہوتی۔پس وہ ماں باپ جو اپنی اولاد کی تربیت میں دعا سے کام نہیں لیتے وہ جتنی محنت کریں حقیقت یہ ہے کہ ان کی محنت کو پھل نہیں لگ سکتا اگر دعا کے پانی کے بغیر خشک محنت کریں گے تو یاد رکھیں کہ وہ خشک نمازی پیدا کر دیں گے لیکن حقیقی عبادت کرنے والے پیدا نہیں کر سکتے۔اس مسئلے پر غور کرتے ہوئے جب میں نے اپنے تجربہ پر نظر ڈالی تو اس وقت مجھے سمجھ آئی کہ کیوں بعض سخت گیر ماں باپ کی اولاد نماز پر تو قائم ہوئی لیکن وہ لوگ نماز کی روح سے خالی رہے اور جس طرح ایک مشین گھومتی ہے یا ایک روبوٹ چلتا ہے جو بظاہر زندگی والے آثار رکھتا ہے لیکن حقیقت میں زندگی سے خالی ہوتا ہے۔ایسی عبادتیں بھی ہو جاتی ہیں۔پس آخری بات یا یوں کہنا چاہیے کہ پہلی بات جو آخری بھی ہے اور پہلی بھی ہے وہ یہی ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کو عبادتوں پر قائم کرنے کیلئے دعا کی طرف متوجہ ہوں اور دعاؤں میں ابتہال پیدا کریں۔دعاؤں میں درد پیدا کریں دعاؤں میں گریہ وزاری پیدا کریں۔دعاؤں میں خدا تعالیٰ آپ کی بے چینی و بے آرامی کو محسوس کرے اور وہ جان لے کہ آپ واقعہ اپنی اولادوں اور آئندہ دور تک آنے والی نسلوں کو خدا کے عبادت گزار بندے بنانا چاہتے ہیں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آئندہ سفر اختیار کرنے کے لئے آپ صراط مستقیم کے کنارے پر کھڑے ہوں گے۔آپ کے صراط مستقیم پر چلنے کا آغاز ہو جائے گا۔پھر جوں جوں اس راہ میں قدم آگے بڑھائیں ہمیشہ دعا کو یاد رکھیں اور دعا سے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہیں۔دعا سے عجائب کام ہوتے ہیں۔حیرت انگیز پاک تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔نصیحت کو اک نیا شعور ملتا ہے وہ نصیحت کرنے والا جو دعا کا عادی نہیں اور دعا سے خالی نصیحت کرتا ہے اس کی نصیحت میں جان نہیں ہوتی اس کی نصیحت میں روح نہیں ہوتی۔اس کی نصیحت بعض دفعہ خوبیاں پیدا کرنے کی بجائے طرح طرح کی خرابیاں پیدا کر دیتی ہے ایسا شخص جو دعا کا عادی نہیں اور ہر لمحہ اس کی اپنے خدا پر نظر نہیں اس کی نصیحت بعض دفعہ خود اس کے لئے بھی ہلاکت کا موجب بن جاتی ہے۔کیونکہ اس کی نصیحت کی خشکی اس کی روح کے پانی کو چوس جاتی ہے۔اور رفتہ رفتہ وہ خود ایک مشین بن جاتا ہے۔بسا اوقات ایک خشک نصیحت کرنے والا متکبر ہو جاتا ہے۔بسا اوقات ایک خشک نصیحت کرنے والا متکبر بن کر نہ صرف خود خدا تعالیٰ کی راہوں سے دور چلا جاتا ہے بلکہ جن کو نصیحت کرتا ہے ان کو نیکیوں کی