مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 33 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 33

مشعل راه جلد سوم 33 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی ملے گی۔اس روشنی میں اگر آپ آگے بڑھیں گے تو یہ ناممکن ہے کہ آپ کا ہمعصر آپ کا مقابلہ کر سکے کیونکہ وہ سچائی کی اس روشنی سے محروم ہے جو آپ کو مل گئی ہے۔لیکن عجیب بد قسمتی ہے انفرادی دوڑ میں اسلام کی طرف منسوب ہونے والے سارے فرقے پیچھے رہ گئے۔ایک ہم تھے جن پر اسلام کو امید تھی۔ایک عبد السلام تو پیدا کیا۔لیکن ایک عبدالسلام سے تو بات نہیں بنتی۔جماعت احمدیہ کو ہر علم کے میدان میں سینکڑوں عبدالسلام پیدا کرنے پڑیں گے۔اس وقت دنیا نے علمی میدان میں اسلام کو دکھ پہنچا کر ہم پر جو مظالم ڈھائے ہیں اس کے انتقام کی کارروائی اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم ایک باغیرت قوم کی طرح علم کے ہر میدان میں آگے بڑھیں۔( دین حق ) کی غیرت جماعت سے وابستہ ہے ( دین حق ) کی غیرت عملاً آج صرف جماعت احمدیہ سے وابستہ ہے۔اگر آپ نے یہ داغ نہ دھوئے تو اور کوئی نہیں دھوئے گا۔جاپان عملاً ایک دہر یہ ملک ہے۔کوریا اعلانا بھی دہر یہ ہے۔ہانگ کانگ ایک چھوٹی سی جگہ ہے اور یا وہ دہریہ ہے یا وہ ایسا بد مذہب ہے کہ اس کی کچھ سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا چیز ہے لیکن تقویٰ کے پہلے مقام پر وہ ضرور قائم ہے۔یعنی سچ کو دیکھتے ہیں، سچ کو سمجھتے ہیں، اس کی پیروی کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس کے نتیجہ میں انہیں کچھ حاصل ہو جائے۔نتیجہ یہ نکلا ہے کہ وہ بعد میں آئے لیکن یورپ کی علمی Monopoly (مناپلی یعنی اجارہ داری کو توڑ بیٹھے ہیں۔ابھی میں یورپ کا سفر کر کے آیا ہوں۔میں نے محسوس کیا کہ یورپ کو جاپان کی طرف سے شدید خطرات ہیں اور وہ جو مرضی کر لیں ان کی کوئی پیش نہیں جارہی۔اسی طرح فارموسا بڑی تیزی سے آگے آرہا ہے۔ہانگ کانگ بڑی تیزی کے ساتھ آگے آ رہا ہے اور یورپ اس کے سامنے خوفزدہ ہے کہ اب ہمارا کیا بنے گا۔زیورچ سوئٹزر لینڈ میں Intelligenia دانشور طبقہ کی ایک مجلس تھی۔اس میں بڑے بڑے مفکر مین اور اہل علم لوگ آئے ہوئے تھے۔وہاں باتوں باتوں میں ضمناً کوئی سوال پیدا ہوا تو ایک آدمی نے کہا کہ ہماری فلاں گھڑی جاپانی گھڑیوں کے معیار کی ہے۔میں نے اس کو کہا کہ یہی فرق ہے کہ اب آکر Equation بدلی ہے۔ایک زمانہ تھا کہ جاپان کہا کرتا تھا کہ ہماری گھڑی سوئٹزر لینڈ کے مقابل کی ہے۔اب تم یہ کہہ رہے ہو کہ ہماری گھڑی جاپان کے برابر کی ہے۔لیکن اس کے باوجود قیمت اس کی زیادہ ہے۔