مشعل راہ جلد سوم — Page 346
346 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ہفتے اگر اتوار کا دن نہ منایا جائے تو عیسائیت کب کی مر چکی ہوتی۔اتوار کے دن ساری قوم کو چھٹی ہوتی ہے بچے تیار ہوتے ہیں اچھے کپڑے پہنا کر مائیں ان کو ساتھ لے کر گر جا گھروں میں جاتی ہیں۔چنانچہ یہ Institution عیسائیت جب بعض دیگر عوامل کی وجہ سے طبعی موت مرنا شروع ہوئی یعنی ظاہری طور پر عیسائی رہتے ہوئے بھی بہت سے عیسائی عملاً عیسائی نہیں رہے تو اس کا ایک مظاہرہ اس طرح ہوا کہ چرچ خالی ہونے شروع ہو گئے۔بڑے بڑے وسیع چرچ جو کسی زمانہ میں پوری طرح آباد ہوا کرتے تھے وہ خالی ہو کر رہ گئے یہاں تک کہ بالآخران عیسائی تنظیموں کو جن کی ملکیت میں وہ چرچ تھے وہ چرچ بیچنے پڑے تھے یہ رجحان صدیوں میں جا کر مکمل ہوا کرتا ہے۔مسلمانوں میں جمعہ کا رجحان مسلمانوں میں ایک زمانے میں مساجد غیر معمولی طور پر آباد ہوا کرتی تھیں جن شہروں میں آج اس زمانے کی مسجد میں نظر آتی ہیں ان میں مسلمان نسبتا کم تھے آبادیاں تھوڑی تھیں لیکن اس کے باوجود اس وقت مسجد میں بہت وسیع بنائی گئیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس زمانہ میں لوگ جمعہ کے دن کو بڑی سنجیدگی سے لیا کرتے تھے وہ جوق در جوق اکٹھے ہوا کرتے تھے اور اس دن کے تقاضے پورے کیا کرتے تھے۔ورنہ اتنی بڑی بڑی اور وسیع مسجدوں کا ان شہروں میں موجود ہونا کوئی مصلحت نہیں رکھتا یا کوئی حکمت نہیں رکھتا۔چنانچہ لاہور کی بادشاہی مسجد کو آپ دیکھیں تو حیرت ہوتی ہے کہ کتنی وسیع مسجد ہے اور وہ سال میں کبھی عید کے دن بھرتی ہے۔عام جمعوں میں اس کا اکثر حصہ خالی رہتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں جمعہ کا احترام بہت زیادہ تھا اور لوگ بڑی کثرت سے جمعہ پڑھا کرتے تھے شاذ ہی کوئی ہوگا جو جمعہ کے دن کسی معذوری کی وجہ سے مسجد تک نہ پہنچتا ہو۔ورنہ ہر آدمی جس کو توفیق تھی وہ جمعہ پڑھا کرتا تھا۔اور اب ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو پاکستان جیسے ملک میں بھی ( جو اسلامی ملک کہلاتا ہے جہاں اسلام پر غیر معمولی زور دیا جاتا ہے وہاں بھی ) ایک بڑی تعداد ہے جو جمعہ کے دن کلیۃ جمعہ کی نماز سے غافل رہتی ہے۔مسجد تک جانا عموماً غرباء کا کام سمجھا جاتا ہے۔غرباء میں سے بھی سب جمعہ نہیں پڑھتے۔غرباء کا ایک طبقہ ہے جو جمعہ پڑھنے کے لئے مسجد پہنچتا ہے۔ورنہ باقی غرباء اپنے دوسرے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔چنانچہ آپ جائزہ لے کر دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ بعض دفعہ جمعہ کے دن لوگ سینیما دیکھنے چلے جاتے ہیں۔سنیما کا ایک پروگرام ہے جسے مٹینی شو کہتے ہیں۔یہ پروگرام کم و بیش جمعہ کی نماز کے وقت