مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 287 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 287

287 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم اٹھ ہی نہ سکے اور اس کو پھر کبھی یہ خیال نہ آسکے کہ میں بھی دنیا میں کوئی فوجی کردارادا کر سکتا ہوں۔چنانچہ انہوں نے جو بہت سے اقدامات کئے ان میں ایک اقدام یہ بھی تھا کہ ان پر پابندی لگ گئی کہ غالباً ایک لاکھ یا اس کے لگ بھگ سے زیادہ فوج نہیں رکھ سکو گے اور نہ ہی تم اس سے زیادہ آدمیوں کو فوجی ٹریننگ دے سکتے ہو۔ان کا خیال تھا کہ جنگیں ایک دم تو نہیں شروع ہو جاتیں۔جس قوم کی فوج صرف ایک لاکھ ہو۔یورپ جیسے ترقی یافتہ علاقے میں اس سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور بھی بعض ذرائع اختیار کئے لیکن اُدھر یہ تھا کہ ہٹلر کو ایک بہت ہی قابل جرنیل نے مشورہ دیا کہ اس مسئلہ کا حل کرنا تو بہت ہی آسان ہے۔ہم ایک لاکھ سپاہی پیدا کرنے کی بجائی ایک لاکھ افسر تیار کرتے ہیں۔جہاں تک تعداد کا تعلق ہے ان کو کیا پتہ لگے گا کہ عملاً اس تعداد میں پھیلنے کی غیر معمولی طاقت آگئی ہے۔میرا مشورہ یہ ہے کہ مجھے اجازت دی جائے میں بجائے سپاہی کی ٹریننگ کے فوجی تربیت کا ایسا منصوبہ تیار کرتا ہوں کہ ہم سپاہی تیار کرنے کی بجائے افسر تیار کریں۔ایسا افسر جو انسٹرکٹر بننے کا اہل ہو۔چنانچہ انہوں نے سپاہی بنانے کی بجائے ایک لاکھ انسٹرکٹر تیار کر دیئے۔دوسری ترکیب انہوں نے یہ کی کہ ان کو تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد چھٹی دینی شروع کر دی۔دس ہزار آج نکال دیئے جو تربیت یافتہ تھے اور ان کی بجائے دس ہزار اور بھرتی کر لئے۔جہاں جہاں وہ فارغ شدہ فوجی افسر گئے ان کو تعلیمی اداروں میں مقرر کیا اور کہا کہ اب تم طلبہ کو تیار کرو۔چنانچہ چند سال کے اندراندر اتنی عظیم الشان فوجی طاقت معرض وجود میں آگئی کہ جب چرچل (Chirchull) نے توجہ دلائی ( پہلا شخص یورپ میں چرچل تھا جس نے اس خطرہ کو بھانپا ) تو اس نے بھی ان الفاظ میں توجہ دلائی کہ میں الارم کی گھنٹی تو بجارہا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ میں بھی لیٹ ہو چکا ہوں، اب ہمارا اختیار ہی کوئی نہیں رہا۔اب غور یہ کرنا ہے کہ جو کچھ نقصان ہو چکا ہے اس کی تلافی کیسے کی جائے۔نقصان بہر حال ہو چکا ہے، جو کچھ جرمنی نے کرنا تھا کر لیا ہے۔اب سارے اتحادیوں کی اجتماعی طاقت بھی اکیلے جرمنی کے برابر نہیں ہے۔آج دنیا کی سیادت آپ کے سپرد کی گئی آج دنیا کی سیادت آپ کے سپرد ہے اور جب تک آپ خود سید نہیں بنیں گے تو دنیا کی سیادت کیسے کریں گے؟ کیسے نئے آنے والوں کو سردار بنا سکیں گے۔اس لئے بہت ہی ضروری ہے کہ ہم اپنے Follow Up ( یعنی بعد میں آنے والوں) کی تربیت میں ایسا پروگرام شامل کریں کہ جس کے نتیجے میں ہر احمدی کو کم سے کم سیادت کی تعلیم دی جائے یعنی کم از کم ایسی سیادت جس کے بغیر (مومن ) کی تصویر