مشعل راہ جلد سوم — Page 225
225 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم یہ پیشگوئی کچھ پہلے پوری ہو چکی ہوگی اور آئندہ بھی پوری ہوتی رہے گی لیکن ایک خلافت کے ساتھ اس کا تعلق نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے پورا ہونے کا یہ ایک سلسلہ ہے جو ہمیشہ سے جاری ہے۔اس دفعہ جو کچھ حصہ پورا ہوا ہے اس کا ایک پہلو میں بیان کر دیتا ہوں۔ابھی جب یہ تلاوت ہو رہی تھی تو اس وقت مجھے خیال آیا کہ جہاں تک مطلع الشمس کا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر جغرافیائی نقطہ نگاہ سے کسی جگہ کو مطلع الشمس قرار دیا جا سکتا ہے تو وہ وہی Date Line ہے۔کیونکہ ویسے تو سورج چونکہ 24 گھنٹے ہر وقت ابھر رہا ہے۔اس لئے یا تو ساری دنیا مطلع الشمس ہے یا پھر کوئی ایک جگہ ہے تو لاز ماوی جگہ ہو سکتی ہے جہاں تاریخ بدلتی ہے۔یعنی جہاں سورج ایک نئی تاریخ لے کر آتا ہے وہاں تاریخ بنانے والی ایک فرضی لائن بنی ہوئی ہے۔جو منی کے ایک جزیرہ پر سے گزررہی ہے۔وہاں ایک طرف گزرا ہوا دن ہے تو دوسری طرف آج کا دن ہے۔ایک طرف آج کا دن ہے تو دوسری طرف آنے والا کل ہے۔ایک قدم آپ ادھر رکھ دیں تو ” آج میں آجائیں گے ایک قدم آپ ادھر رکھ دیں تو آنے والے کل میں چلے جائیں گے۔یہ معاملہ آپ کو سمجھ نہیں آئے گا۔میں نے اس کو جغرافیہ پر بڑا غور کر کے سمجھا ہے لیکن عام آدمی اس پر صرف ایمان بالغیب لائے گا کہ ہاں یہ ہو جاتا ہے۔پس اس لحاظ سے یہ ایک دلچسپ جگہ ہے کہ یہاں ایک طرف آج ہے اور دوسری طرف کل ہے اس لائن پر اگر آپ کھڑے ہوں تو بارہ بجے رات ایک ایسا وقت آئے گا۔جب مثلاً ہفتہ ہے تو ساری دنیا پر سو فیصد ہی ہفتہ ہوگا اور پہلی دفعہ جب ہفتہ اتوار میں تبدیل ہوتا ہے تو وہاں ہوتا ہے۔رات کے بارہ بجے کا وقت تو ان کے حسابی لحاظ سے ہوتا ہے۔سورج کے لحاظ سے جب سورج کی پہلی شعائیں وہاں دکھائی دیتی ہیں تو اس وقت اس دنیا کو ایک نیا دن ملتا ہے۔ان معنوں میں یہ مطلع الشمس ہے اور وہاں اتفاق سے اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے تابع سوالات مجھ سے یہ ہوئے کہ ہمیں نصیحت کریں کہ دنیا کے بداثرات سے بچنے کے لئے ہم کیا کریں۔عالمی خطرات سے بچاؤ کا طریق دنیا پر اس وقت خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔چنانچہ واضح طور پر یا جوج ماجوج یعنی روس اور امریکہ کا ذکر کر کے مجھ سے پوچھا کہ ان کی آپس کی لڑائیاں ہیں اور دنیا کیلئے جنگ کے خطرات ہیں۔ان حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہیے۔چنانچہ میں نے ان کو یہی نصیحت کی کہ آپ کیلئے سب سے بڑا اور مہلک خطرہ مادہ پرستی کا خطرہ ہے۔جب تک آپ مادہ پرستی کی لعنت سے نہیں بچتے اس وقت تک آپ امن میں