مشعل راہ جلد سوم — Page 184
184 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے وعدے پورے فرمائے ہیں اور ان وعدوں کا ایفاء ویسے تو جاری وساری ہے لیکن خاص طور پر ان وعدوں کا ایفاء ہوتا میں دیکھوں گا اور اس سفر میں اللہ تعالیٰ کئی طرح سے یہ جلوے دکھائے گا کہ میں اپنے بندے کے لئے کافی ہوں اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی اور حوصلہ ہوا۔چنانچہ جب میں سفر پر گیا تو فجی میں اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک ایسی رؤیا دکھائی جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ اس کا بھی دراصل اسی رؤیا سے تعلق تھا جو ہمارے لئے دکھائی گئی تھی۔اس رویا میں میں نے دیکھا کہ ایک معزز اور بزرگ خاتون ہیں جن کو میں جانتا ہوں ان کا نام لینے کی ضرورت نہیں میری والدہ کے ساتھ اکٹھے انہوں نے دودھ پیا ہوا ہے وہ بچپن سے برص کی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھیں اس لئے شادی بھی نہیں کی۔معمر خاتون ہیں۔میں نے ان کے متعلق کبھی رویا نہیں دیکھی۔زندگی میں پہلی دفعہ ان کو رویا میں نجی میں دیکھا کہ وہ مادرانہ شفقت اور محبت سے مجھے گلے لگا رہی ہیں اور خواب میں میں بڑا تعجب کر رہا ہوں کہ انہوں نے پہلے تو کبھی اتنے پیار کا اظہار نہیں کیا تھا۔باوجود اس کے کہ ان کے جسم پر ایک بیماری کا اثر ہے میں اس سے قطعا کسی قسم کا کوئی تر در محسوس نہیں کرتا اور اسی طرح ان کی محبت کا جواب دیتا ہوں۔صبح جب میری آنکھ کھلی تو میں یہ خواب بھول چکا تھا اور بالکل ذہن سے اتر چکی تھی۔اب اس کا اگلا پہلو بہت دلچسپ ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس رویا کو یاد کروانے کا انتظام کیا۔میرا طریق یہ تھا کہ صبح کی نماز کے بعد تھوڑ اسا آرام کر کے پھر میں ڈاک دیکھتا تھا پھر دفتر چلا جاتا تھا وہاں چوہدری حمید اللہ صاحب کو ڈاک کے متعلق مختلف ہدایات دیتا تھا کچھ ڈاک ان کے پاس پڑی ہوتی تھی وہ پھر میں وہاں دیکھتا تھا تو انہوں نے جو ڈاک دی اس میں ایک خط نکلا جو میری ہمشیرہ کی طرف سے تھا اور اس میں ان کا نام لے کر یہ لکھا ہوا تھا کہ ان کیلئے دعا کریں وہ بیمار ہیں۔اور زندگی میں یہ پہلا واقعہ ہوا ہے کہ خط میں ان کا ذکر آیا ہو۔اسی وقت میں سمجھ گیا کہ خدا تعالیٰ نے اس میں بھی ایک حکمت رکھی تھی کہ میں اس کو بھول جاؤں اور پھر خاص طور پر یاد کروایا جاؤں تا کہ میں یہ نہ سمجھوں کہ کوئی عام خواب ہے ورنہ ایسا انسان بعض دفعہ تاثر لے لیتا ہے کہ ایک عام خواب ہے۔اتفاق سے خواب میں انسان اپنے کسی رشتے دار کو دیکھ بھی لیتا ہے۔دراصل اس میں دو پیغام تھے جس کا اس خوشخبری سے تعلق ہے جو پاکستان میں ایک دوست کو خواب کے ذریعہ دی گئی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کو روشن حروف میں دکھایا جارہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ پیشگوئی تھی جس کا بائیل میں ذکر ہے کہ کنواریاں اس کا انتظار کریں گی اور مسیح کے متعلق اس کی صفات میں ایک یہ بھی ہے کہ وہ برص زدہ کو اچھا کرے گا تو اللہ