مشعل راہ جلد سوم — Page 164
مشعل راه جلد سوم فرمایا:- 164 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ خلافت کی قدرو قیمت نہ پہچانے کی وجہ سے یا اس کا System (نظام) صحیح طور پر نہ بجھنے کی وجہ سے اگر کوئی اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو اس کی خلیفتہ المسیح کے پاس رپورٹ کی جائے۔حضور نے فرمایا کہ اگر احمدیت کو سمجھ لیا جائے تو اس بات کی گنجائش نہیں رہتی کہ کسی عہد یدار کے بارے میں تادیبی کارروائی کی نوبت آئے۔یہ مسائل دراصل وہاں پیدا ہوتے ہیں جہاں مرکز سے دوری ہوتی ہے۔لوگوں کو مرکز سلسلہ میں جانے کا موقع نہیں ملتا۔اس لئے ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ نظام سلسلہ کے طریق کار اور اس کی روح کو سمجھنے کی کوشش کرے۔اسی طرح بیرونی جماعتوں کو بھی یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے کیا کیا اختیارات ہیں۔پھر اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پورے جذبہ کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینا چاہیے۔جو بھی امیر مقرر کیا جائے اس کے ہر معروف حکم کو ماننے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔اگر کوئی مشنری انچارج اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے تو مرکز میں اس کی رپورٹ کی جائے۔جب تک مرکز کوئی کارروائی نہیں کر تا شکایت کنندہ خاموش رہے۔اسی طرح اگر کوئی امیر اپنے اختیارات سے بڑھ جائے تو اس کی شکایت بھی کی جائے لیکن امیر کی معرفت کی جائے۔اس طرح ایک تو امیر زیادہ محتاط ہو جائے گا دوسرے شکایت کرنے والا جب بھی امیر کی وساطت سے شکایت کرے گا تو زیادہ ذمہ داری اور احتیاط سے بات کرے گا۔شکایت میں ذاتی تلخیوں کو داخل نہ کیا جائے۔شکایت بر وقت ہو۔ایسا نہ ہو کہ جماعتی نقصان ہورہا ہو اور دوست خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہیں۔ایک اہم فیصلہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا نیشنل پریذیڈنٹ اور امیر کے درمیان Friction (اختلاف ) کی وجہ سے کبھی کبھی نیشنل پریذیڈنٹ کا عہدہ ختم کر دیا جاتا رہا ہے لیکن اب آئندہ کے لئے ایسا نہیں ہوگا۔جو شخص Friction (اختلاف) پیدا کرتا ہے وہ قابل مواخذہ ہوگا اور اس کو معزول کیا جائے گا خواہ وہ امیر ہو یا نیشنل صدر ہو۔فرمایا میں بار بار جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ نفرت کی بجائے باہمی محبت پیدا کریں۔ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارہ کریں اور اُخوت کی روح کو زندہ رکھیں۔جماعت ہائے احمد یہ منفی کی مجلس شوری کے پروگرام کے مطابق ۲۴ ستمبر بروز ہفتہ مقرر تھی لیکن حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعض مصالح کے پیش نظر ہیں ستمبر کی تاریخ مقرر فرمائی اور اس روز ہونے والی پریس