مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 163 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 163

مشعل راه جلد سوم 163 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی خدام کی تجنید ضروری ہے مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھانے کے بعد حضور احباب جماعت میں تشریف فرما ہوئے۔محترم امتیاز احمد صاحب نیشنل قائد خدام الاحمدیہ نبی سے خدام الاحمدیہ کی تعداد دریافت فرمائی۔وہ فوری طور پر بتا نہ سکے تو مقامی قائد سے دریافت فرمایا۔انہوں نے مجلس کے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لینے والوں کا ذکر کیا اور جو مجلس سے تعاون نہیں کرتے ان کے بارے میں بتایا کہ ان کو ہم نے تنظیم میں شامل نہیں کیا اس پر حضور نے ان کو اپنے سامنے بٹھا کر بڑے پیار سے سمجھایا کہ وہ سب نوجوان جو احمدیت کی طرف منسوب ہوتے ہیں ان کی تجنید کریں۔خواہ وہ عملی طو پر کتنے ہی کمزور کیوں نہ ہوں آپ ان کو بھی مجلس میں شامل کریں اور پھر آہستہ آہستہ سب کو فعال خدام بنانے کی کوشش کریں۔اسی طرح نیشنل پریذیڈنٹ صاحب کے ساتھ Collaborationship قائم ہونی چاہیے۔آپ نے دریافت فرمایا کہ نیشنل پریذیڈنٹ کی حیثیت اور دائرہ کار کیا ہے۔جب حضور کو اس کے متعلق بتایا گیا تو فرمایا یہ تو ایسے ہی ہے جیسے پاکستان میں نائب امیر ہوتا ہے۔خلافت کا آسمانی نظام اختیارات کی بات چلی تو خلافت تک جا پہنچی۔آپ نے فرمایا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے۔آدمی کے بنائے ہوئے اور خدا کے بنائے ہوئے System (نظام) میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔دنیوی امر کے لئے بالا اتھارٹی کے حکم کی ضرورت ہوتی ہے اور دنیوی معاملات میں وہ لوگوں کی آراء کا پابند ہوتا ہے لیکن خلیفہ وقت اس سے آزاد ہوتا ہے۔وہ بندوں کی بجائے خدا کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے۔سینکڑوں خوا ہیں اور بشارتیں اس کی تائید میں ظاہر ہوتی ہیں۔خلیفہ وقت کو یہ بھی اختیار ہے کہ جس کو چاہے امیر مقرر کرے۔