مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 158 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 158

مشعل راه جلد سوم 158 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ معہود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔انبیاء علیہم السلام کے دنیا میں آنے کی سب سے بڑی غرض اور ان کی تعلیم اور تبلیغ کا عظیم الشان مقصد یہ ہوتا ہے کہ تا لوگ خدا تعالیٰ کی شناخت کریں۔اس زندگی سے جو انہیں جہنم اور ہلاکت کی طرف لے جاتی ہے اور جس کو گناہ آلود زندگی کہتے ہیں نجات پائیں۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 11) پھر اپنی بعثت کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔کروں ” وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ میں خدا اور اس کی مخلوق کے رشتہ میں جو کدورت واقع ہو گئی ہے اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق کو دوبارہ قائم (لیکچر لاہور ) پس آپ جو مسیح آخر الزمان علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہیں اور خود کو آپ کے جانثار غلاموں میں شامل کرتے ہیں، اپنے نفوس کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ نے کس حد تک اس زندگی بخش تعلق کے قائم کرنے کے لئے کوشش کی ہے اور پیار اور محبت سے اخلاص کے اس رشتہ کو جوڑنے کے لئے آپ نے کیا سعی کی ہے۔ہمیشہ یادرکھیں کہ ہمارا خدا وہ ہے جس نے اپنی کامل قدرت سے ہر ایک چیز کو بنایا۔اس کی قدرت عجیب عظمت اپنے اندر رکھتی ہے۔جس کے بغیر کوئی چیز وجود نہیں پکڑتی اور جس کے سہارے کے بغیر اس عالم کی کوئی چیز قائم نہیں رہ سکتی۔ہمارا خدا بے شمار قدرتوں والا اور بے شمار حسن واحسان والا ہے۔پس ہمیں چاہیے کہ ہم اس از لی اور ابدی خدا کے حضور جھکیں اور اپنے تمام ارادوں اور اپنی تمام خواہشات کو اس کی مرضی اور اس کے ارادہ کے تابع کر کے اس سے مدد اور نصرت کے طالب ہوں ، وہی ہے جو اپنی بارگاہ کی طرف ہماری راہ نمائی کر سکتا ہے اور اس کے اذن کے بغیر کوئی اس کے دربار میں رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔پس اس موقع پر میں آپ سب کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے خالق و مالک رب کی قدر پہچانیں اور اس کے ساتھ پیارا اور محبت ، اخلاص اور فدائیت اور صدق اور صفاء پر مبنی ایک نہ ٹوٹنے والا رشتہ جوڑیں۔اس کی قدرتوں کے جلووں سے اپنی آنکھوں کو بینا اور اپنے دلوں کو منور کریں۔اس کی صفات میں خود کو رنگین کرنے کی کوشش کریں وہی ہمای دولت ہے اور اسی میں ہماری بقا ہے۔یا د رکھیں کہ اس سے ملنے اور اس کے ساتھ رشتہ جوڑنے میں ہی اصل لذت ہے۔اس لذت کے