مشعل راہ جلد سوم — Page 157
مشعل راه جلد سوم 157 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مورخه 6-7 اگست بروز ہفتہ، اتوار بمقام ہیتھ لینڈ ہنسلو مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے پہلے روز یه پیغام محترم شیخ مبارک احمد صاحب مشنری انچارج برطانیہ نے خدام کو پڑھ کر سنایا۔میرے عزیز خدام واطفال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ مجالس خدام الاحمدیہ اور مجالس اطفال الاحمد یہ برطانیہ 6 اور 7۔اگست کو ہانسلو میں اپنا نواں اجتماع منعقد کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ اس اجتماع کو بہت برکت بخشے اور آپ سب کو جو اس میں شامل ہو رہے ہیں یہ تو فیق عطا فرمائے کہ آپ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔مجھے امید ہے کہ اجتماع کے ان بابرکت ایام میں آپ دعاؤں پر بہت زور دیں گے اور خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے طالب ہوں گے۔اس موقع پر میں برطانیہ میں بسنے والے تمام خدام اور اطفال کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ خالص اور حقیقی (دین) ایک بہت بڑی آسمانی دولت اور عظیم نعمت ہے ہم خوش نصیب ہیں کہ خدا تعالیٰ نے بغیر ہمارے کسی استحقاق کے ہمیں اس عظیم آسمانی نعمت سے بہرہ ور ہونے کا موقع عطا فرمایا ہے خدا تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق بھی بخشے کہ ہم اپنے رب کے اس عظیم احسان کا شکر بجالا سکیں اور اپنی زندگیوں میں قرآنی تعلیمات کو جاری کر کے دائمی خوشحالی اور ابدی نجات کے وارث ہوسکیں۔( دین حق ) کا مقصد کیا ہے؟ یہی کہ ہم اپنے خالق و مالک ، حتی وقیوم اور قادر و توانا خدا کی شناخت کر لیں اور اس سے ایک زندہ اور زندگی بخش تعلق قائم کریں کہ یہی ہماری زندگی کا مقصود اور منتہا اور یہی ہماری پیدائش کی اصل غرض و غایت ہے۔یہی وہ رشتہ ہے جسے جوڑنے کے لئے تمام مذاہب دنیا میں قائم ہوئے اور یہی وہ تعلق ہے جس کے قیام کے لئے تمام انبیاء علیہم اسلام دنیا میں بھیجے گئے حضرت مسیح موعود مہدی