مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 150 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 150

150 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم جب اکیلا ہوتا ہے تو اللہ سے تعلق کے نتیجہ میں اس کو غالب کیا جاتا ہے اور خدا سے بے تعلق دنیا کو اس ایک کی خاطر مٹا دیا جاتا ہے۔کجا یہ کہ دنیا میں خدا سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ آدمی پیدا ہو جا ئیں۔ان میں سے ہر ایک اس بات کی ضمانت ہوگا کہ اس جماعت نے لازماً غالب آنا ہے اور تمام مخالفانہ طاقتوں نے لازماً شکست کھانی ہے۔ان میں سے ایک ایک اس قابل بن جائے گا کہ اس کی خاطر ساری دنیا کو مٹادیا جائے گا اور اس کو زندہ رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے آمین خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: - آج سے انشاء اللہ مجلس مشاورت شروع ہو جائے گی۔ایسے اہم دینی اجتماعات کے موقع پر چونکہ نمازیں جمع کرنے کی اجازت ہوتی ہے اس لئے سابقہ روایات کے مطابق آج بھی انشاء اللہ جمعہ کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز جمع ہو جائیگی۔مجلس شوری کے ممبران کو چاہیے کہ وہ چار بجے سے پہلے مقام شوری میں پہنچ کر اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں کیونکہ انشاء اللہ تعالیٰ ٹھیک چار بجے شوری کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔وہ سارے احمدی مردوزن جو ممبران نہیں ہیں وہ بھی دعاؤں کے ذریعے شوری کی کارروائی میں شامل ہو سکتے ہیں۔اسی طرح جہاں جہاں بھی احمدی ہوں وہ ان ایام میں بکثرت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت کے ساتھ تمام ممبران کے ذہن روشن فرمائے ، خدا کی خاطر اور خدا کے دین کی بہبود کے لئے بہترین فیصلوں کی توفیق بخشے اور پھر ان فیصلوں پر با حسن رنگ عمل درآمد کی تو فیق عطا فرمائے۔(روزنامه الفضل 20 جون 83ء)