مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 138 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 138

138 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم نہ وہ شک سے پاک ہو سکتا ہے اور نہ ہی ہدایت کی کوئی بھی منزل پاسکتا ہے، وہ ہیں ایمان بالغیب، قامت الصلوۃ اور انفاق فی سبیل اللہ غیب کیا ہے؟ اس کی تفصیل جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اگلی آیت میں اشارہ کر کے یہ بیان فرمائی کہ جو غیب تم نے سیکھنا ہو، وہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیکھ لو۔ایمان بالغیب کیا ہے؟ اس کی تفصیل بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی بیان فرمائیں گے۔لیکن چونکہ آج کے خطبے کا موضوع یہ حصہ نہیں ، اس لئے میں اس کو فی الحال چھوڑتا ہوں۔جماعت کی زبر دست مالی قربانی اور اخلاص کا مظاہرہ آج کے خطبے کا موضوع اس تعلیم کا درمیانی حصہ یعنی اقامت صلوۃ ہے جو اللہ کے حقوق کی ادائیگی سے تعلق رکھتا ہے جہاں تک انفاق فی سبیل اللہ کا تعلق ہے گذشتہ متعد دخطبات میں اس کے متعلق مختلف پہلوؤں سے میں توجہ دلا تارہا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں اتنی غیر معمولی بیداری پائی گئی ہے کہ میرے تصور کی کوئی چھلانگ بھی یہ اندازہ نہیں کر سکتی تھی کہ مجھے اتنا نمایاں تعاون فی سبیل اللہ حاصل ہوگا۔بعض جگہ تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ خدا کے فرشتے دلوں کو تبدیل کر کے زبر دستی مالی قربانی کی طرف متوجہ کر رہے ہیں اور بعض لوگوں نے رویا دیکھ کر اس طرف توجہ کی یعنی واضح طور پر ان کو ہدایت اور راہنمائی ملی اور پھر وہ مالی قربانیوں میں آگے بڑھے۔اب میں جماعت کو خصوصیت کے ساتھ عبادت کی ادائیگی کی طرف بلانا چاہتا ہوں۔اگر چہ بعض پہلے خطبات میں بھی میں نے اس کی طرف توجہ دلائی تھی لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے کہ جب تک بار بار اس کی طرف توجہ نہ دلائی جائے اس وقت تک نہ توجہ دلانے والا اپنے رب کے سامنے اپنی ذمہ داری ادا کر سکتا ہے، نہ وہ لوگ صحیح معنوں میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کو توجہ دلائی گئی ہو۔ڈرگز کا مضمون ایک جاری و ساری مضمون ہے۔اس لئے ہمیں بعض امور کی طرف بار بار توجہ دلاتے رہنا پڑے گا۔خصوصاً نماز پر تو اس کا بہت ہی گہرا اثر پڑتا ہے۔نماز کی طرف غیر معمولی توجہ کی ضرورت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف آیات کو محوظ رکھتے ہوئے نماز کا جو نقشہ کھینچا ہے وہ یہ ہے کہ نماز ایسی چیز ہے جو اگر زور لگا کر اور توجہ کے ساتھ کھڑی نہ کی جائے تو گر پڑے گی۔آپ فرماتے ہیں