مشعل راہ جلد سوم — Page 121
مشعل راه جلد سوم غیر متناہی رستے کھلے ہیں۔نئی زبان سیکھنے کی صحیح عمر 121 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی آج صبح میں نے آپ کو Languages یعنی زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ دلائی تھی۔زبانوں کے متعلق ریسرچ کہتی ہے کہ گیارہ سال کی عمر تک آپ جتنی چاہیں زبانیں سیکھیں۔آپ کے اوپر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔جتنی زیادہ آپ زبانیں سیکھیں گے اتنا زیادہ آپ کا دماغ اور زبانیں سیکھنے کے قابل ہو جائے گا۔اور اگر گیارہ سال کی عمر تک ایک زبان بھی نہ سیکھی ہو تو پھر ناممکن ہے کہ آپ کوئی ایک زبان بھی سیکھ سکیں۔اس کے بعد علمی ترقی ، زبان کے لحاظ سے ناممکن ہو جائے گی۔Brain کا جو Right Hemisphere ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے زبانیں سکھائی جاتی ہیں۔گیارہ سال تک وہ انتظار کرتارہتا ہے اور پھر وہ Barren یعنی نا کارہ ہو جاتا ہے اور اسے کچھ بھی یاد نہیں ہوتا۔جس طرح بعض عورتیں یورپ وغیرہ میں پلاننگ کرتی رہتی ہیں۔رحم بچے کا انتظار کرتا رہتا ہے۔کچھ عرصہ بعد فلو پین ٹیوبز وغیرہ بند ہوکر بیکار ہو جاتی ہیں۔اسی طرح دماغ کا یہ حصہ گیارہ سال تک انتظار کرتا ہے کہ اسے استعمال کیا جائے۔جو لوگ استعمال نہیں کرتے وہ اسے ضائع کر دیتے ہیں۔لیکن جو اپنے دماغ پر زیادہ بوجھ ڈالتے ہیں وہ اسے معطل نہیں کرتے بلکہ اور زیادہ چپکا دیتے ہیں۔زندگی کا مز العلم میں ہے پس آپ اپنے دماغ کی قدر کریں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت غیر معمولی قوتیں عطا فرمائی ہیں۔آپ بیک وقت بہت سی چیزیں سیکھ سکتے ہیں بشرطیکہ علم میں مگن ہو جائیں۔یہی زندگی کی لذت ہے۔جو مزا علم میں ہے وہ گیوں میں ہے، نہ چالا کی میں ہے، اور نہ لباس وغیرہ میں ہے۔پھر اس کے ساتھ کیریکٹر میں ایک Nobility ( عظمت) بھی پیدا ہو جاتی ہے۔تفریح سے مراد کیا ہے تو جیسا کہ آپ سے میں نے کہا تھا زبانیں سیکھیں۔جب آپ نیک نیتی سے سیکھیں گے تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی آپ کو حاصل ہوگی اور آپ پر کوئی ایسا بوجھ بھی نہیں پڑے گا جو آپ کی تعلیم میں حارج ہو۔ہر طالب