مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 97 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 97

مشعل راه جلد سوم 97 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ ہے اور وہ یہ ہے کہ یورپ کے دورہ میں میں نے بڑی شدت سے یہ محسوس کیا کہ جماعت احمدیہ میں غیر زبانیں یعنی اُردو کے علاوہ دوسری زبانیں جاننے والے بہت کم لوگ موجود ہیں۔اتنی شدت کے ساتھ یہ کی محسوس ہوئی کہ دل گھبرا جاتا تھا کہ ہم کیا کریں گے۔فوری ضروریات ہیں اور بڑی شدید اور بڑی وسیع ضروریات ہیں اور ان کو پورا کرنے کے لئے ہمارے پاس ایسے نوجوان نہیں ہیں جو مختلف زبانیں جانتے ہوں۔انگریزی کے علاوہ اُردو اور عربی ضرور سیکھیں انگلستان میں ہماری جو نسل پیدا ہورہی ہے وہ بہت اچھی انگریزی دان ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن بد قسمتی سے ان کے ماں باپ نے ان کو اردو نہیں سکھائی اور عربی میں مہارت پیدا نہ کی۔نتیجہ جس طرح غیر ملکوں میں ایسے نو جوان خدمت سے محروم ہیں جو اردو اور عربی تو جانتے ہیں لیکن انگریزی یا فارسی یالا طینی یا سپینش یا اٹالین یا فرنچ زبانیں نہیں جانتے اسی طرح وہ نوجوان بھی ہمارے ہاتھ سے نکل گئے جو انگریزی تو جانتے ہیں لیکن اردو نہیں جانتے۔ہمیں تو ایسے ماہرین کی ضرورت ہے جو دونوں تینوں زبانیں بیک وقت جانتے ہوں اور (دین حق ) کی خدمت کے لئے وہ اپنے آپ کو ابھی سے وقف کر دیں۔ذہنی طور پر تیاری کریں کہ ہم خدا کی خاطر یہ زبان سیکھ رہے ہیں اور اس غرض سے اس میں مہارت پیدا کر رہے ہیں تا کہ جب بھی ہم تعلیم سے فارغ ہوں ، ہم اللہ تعالیٰ کے دین کی بھی ہر رنگ میں خدمت کر سکیں۔خدمت دین کے لئے نئی زبان سیکھنے کا عہد کریں اس سلسلہ میں مجھے آپ میں سے بھی نام آنے چاہئیں اور جو احمدی طلبہ کسی اور زبان کے سیکھنے کی سہولت رکھتے ہوں مثلاً کسی ایسی یونیورسٹی میں پڑھتے ہوں جہاں یہ سہولت مہیا ہے، ان کو چاہیے کہ وہ اپنے نام پیٹرن Patron کو بھجوا دیں۔ناظر صاحب تعلیم اس وقت آپ کے پیٹرن ہیں ان کو بھجوا دیں اور معین کریں کہ ہم خدمت دین کی خاطر یہ زبان سیکھنا شروع کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ اردو میں بھی اور عربی میں بھی جہاں تک مقدور ہے، مہارت حاصل کرنے کی کوشش شروع کر رہے ہیں۔پھر وہ ( یعنی پیٹرن ) ان کو وقتا فوقتا دینی کتب بھی مطالعہ کے لئے بھجوائی شروع کریں یا توجہ دلائیں کہ اب اس کے ساتھ یہ دینی کتاب پڑھنی چاہیے تا کہ جب وہ فارغ ہوں تو اس کے ساتھ ہی بنیادی مذہبی علم کا ایک پس منظر یا بنیا د تیار