مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 493 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 493

493 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم سکتا۔خدا کے قریب تر ضرور ہوسکتا ہے۔پس جتنے بھی ایسے لوگ عجز کے ساتھ اپنے نفس کا جائزہ لیتے ہیں، اپنے باطن کو صاف کرتے چلے جاتے ہیں ان کا اپنا وجود وہاں سے مٹ رہا ہوتا ہے اور خدا کا وجود ان میں ظاہر ہوتا چلا جاتا ہے۔یہاں تک کہ خدا نمائی کے منصب پر فائز کئے جاتے ہیں۔پھر ان کے ذریعہ دوسری قو میں اور ان کے ماننے والے بھی خدا نمائی کے منصب پر فائز کئے جاتے ہیں۔پس حضرت اقدس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تمام دنیا کی امامت کا منصب خدا تعالیٰ سے بطور فیض پایا اس کی وجہ یہی تھی۔۔۔سب سے زیادہ گہرائی کے ساتھ آپ اپنی ذات کے عارف بنے اور اس عرفان کے نتیجہ میں خدا کا وجود آپ کی ذات میں ظاہر ہوتا چلا گیا یہاں تک کہ آپ زندہ خدا نما بن گئے۔قرآن کریم نے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے آپ کے بارے میں فرمایا۔وَ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَ لَكِنَّ اللَّهَ رَمَى (الانفال : 18) کہ اے محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم جب تو نے مٹھی کفار کی طرف پھینکی تھی تو تو نے نہیں پھینکی بلکہ خدا نے پھینکی تھی۔پھر فرمایا کہ وہ لوگ جو درخت کے نیچے تیری بیعت کر رہے ہیں تیرا ہاتھ ان کے ہاتھ پر ہے۔یہ مقام اور یہ مرتبہ اپنے نفس کو کلیۂ مٹانے کے سوا حاصل نہیں ہوسکتا۔اپنے وجود میں ڈوب کر خود اپنے آپ کو نصیحت کریں ایسے عظیم انسان کی نمائندگی کرنے کے نتیجے میں بہت بڑی ذمہ داریاں انسان پر عائد ہوتی ہیں اور ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا وہی طریق ہے جو میں آپ کو بتا رہا ہوں۔ورنہ خدام الاحمدیہ کے نمائندے یا جماعت کے نمائندے جب آپ کو نصیحت کریں گے ( اور کرتے بھی ہیں ) تو ان سے آپ وحشت محسوس کریں گے۔آپ ان سے بھاگیں گے اور ان کے نام بھی رکھیں گے اور آپ کہیں گے یہ کون ہے ہمیں نصیحت کرنے والا۔پس آپ کے لئے ضروری ہے کہ پہلے خود اپنے ناصح بن جائیں اپنی ذات کے لئے مذکر ہو جائیں اپنے وجود میں ڈوبیں اور خود اپنے آپ کو نصیحتیں کرنی شروع کریں تب باہر کی آواز اگر آپ کی آواز کی ہم آہنگی میں آپ کے کانوں تک پہنچے گی تو آپ کو پیاری لگے گی۔اس سے آپ متنفر نہیں ہوں گے اور یہ وہ راز ہے جس کو سمجھے بغیر آپ نصیحت کرنے والوں سے تعاون کا گر نہیں پاسکتے۔بہت غور سے اس بات کو سنیں اور سمجھیں کہ وہی لوگ ہیں جو بیرونی نصیحت سے فائدہ اٹھاتے ہیں جن