مشعل راہ جلد سوم — Page 211
مشعل راه جلد سوم 211 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی ایک چیز ہے جو دنیا کے ہاتھ میں نہیں ہے۔اس لحاظ سے دنیا تہی دست اور فقیر ہے خالی دامن لے کر بیٹھی ہوئی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے۔پس اگر اس دولت سے بھی آپ ہاتھ دھو بیٹھیں، اگر اس دولت سے بھی بے اعتنائی کر جائیں۔اجتماعوں میں حاضر ہوں اور یہاں پانچ نمازیں بھی پڑھیں اور تہجد بھی پڑھیں اور واپس جا کر یہ بوجھ اس طرح اتار کر پھینکیں جس طرح گدھا سفر کی صعوبت کے بعد جب گھر پہنچتا ہے تو اس کے بوجھ اتار کر پھینک دیے جاتے ہیں۔تو پھر تو اس زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوگا۔اس اجتماع کی رونق کا کوئی مقصد نہیں ہوگا۔بالکل بے کار جائے گی۔میری نظر میں اس کی کوئی بھی قیمت نہیں اس لئے کہ میرے خدا کی نظر میں اس کی کوئی قیمت نہیں ہے آپ عبادت سیکھنے کے لئے یہاں آئے ہیں۔عبادت سیکھ کر جائیں اور اپنی عبادت میں روح بھر دیں اور اپنی عبادت میں خدا تعالیٰ کی محبت اور عشق کی چاشنی ملا دیں پھر دیکھیں آپ ایک بدلی ہوئی قوم ہوں گے۔ایک نئی قوم کے طور پر دنیا میں ابھریں گے۔خدا کی محبت اور پیار کی نظریں ہر اس جگہ پر پڑیں گی۔جہاں خدا کی عبادت کرنے والا احمدی بس رہا ہو گا۔پھر کیسے ممکن ہے کہ دنیا آپ کو شکست دے سکے۔پھر کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ نہ جیتیں اور دشمن جیت جائے جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ؎ گڑھے میں تو نے سب دشمن اتارے ہمارے کر دیئے اونچے منارے تو عبادت کے منارے ہی تھے جو اونچے کئے جارہے تھے اور وہ خدا سے دوری کے گڑھے تھے جن میں وہ دشمن اتارے جارہے تھے۔پس اس بلند و بالا مینار پر قدم رکھیں جو عبادت کا مینار ہے اور خدا کے حضور جھک جائیں اور اپنی روحوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور ہمیشہ سجدہ ریز رکھیں۔عبادت کرنا سیکھیں اور لوگوں کو سمجھائیں اور اگر عبادت میں کچھ عرصہ گزر جائے اور آپ کی آنکھیں تر نہ ہوں آپ کے دل میں ہیجان پیدا نہ ہو تو اپنی فکر کریں۔ایک جرمن احمدی کا واقعہ ایک جرمن احمدی دوست تھے جو اپنی بڑی عمر میں ہی احمدی ہوئے تھے اور احمدی ہوئے ابھی دو چار سال گزرے تھے تو وہ مجھے ملے۔ان کی یہ بات مجھے بڑی پیاری لگی انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ ایسا گزر جائے کہ جب اللہ کی راہ میں میری بدقسمت آنکھیں آنسو نہ بہائیں تو مجھے بڑی تکلیف پہنچتی ہے اور میں کہتا