مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 195 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 195

مشعل راه جلد سوم 195 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی چاہئیں کہ جن کے نتیجہ میں ساری دنیا میں نئی قسم کی دلچسپیوں کے پروگرام اور طریقے رائج کئے جائیں کیسٹس (Cassettes) سے فائدہ اُٹھایا جائے۔بچوں کی معلوماتی فلموں سے بھی فائدہ اُٹھایا جائے اور وڈیو ریکاڈنگ سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔بچوں کے خیالات پر بُرے اثرات بے چارے بچوں کو اس قدر پاگل بنایا جا رہا ہے کہ اب ان کے تصورات ہی بگڑ گئے ہیں۔انسانی زندگی کے احساسات وغیرہ جن کا میں نے پہلے ذکر کیا تھا ان کے علاوہ میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں یعنی وہ تو محض گندگی ہے جس کو pormography (پورنوگرافی ) کہتے ہیں۔بچوں کے عام خیالات بھی بگاڑے جارہے ہیں۔چھوٹی چھوٹی اور ادنی ادنی چیزوں کی طرف بچوں کے میلان بڑھائے جارہے ہیں۔مثلاً بے ہودہ حرکتیں ، خوشی کے لغو اظہار جن میں کوئی حکمت نہیں ہوتی ، کوئی معنی نہیں ہوتے۔ٹیلی ویژن کے اشتہارات بھی بچوں میں نئے نئے خیالات پیدا کرتے چلے جا رہے ہیں۔یہاں تک کہ بچوں کا out look ( آؤٹ لک ) یعنی زندگی کا نظریہ ہی بدل گیا ہے۔ان کے خیالات مسموم ہو چکے ہیں۔ان کو پتہ نہیں سچی خوشی کس کو کہتے ہیں؟ بنی نوع انسان کے ساتھ تعلق میں اور غریب لوگوں کی خدمت میں کیا لذت محسوس ہوتی ہے۔ان چیزوں سے وہ بالکل نا واقف ہو چکے ہیں۔زندگی کو بچوں کا کھلونا بنا دیا گیا ہے اب تو یہ حال ہے کہ بچے کوئی اچھا چا کلیٹ دیکھیں، کوئی اچھی آئس کریم دیکھیں تو ان کو یہ پتہ ہے کہ کس طرح اچھلنا ہے، کس طرح شور مچانا ہے اور کس طرح منہ سے رالیس پیکانی ہیں اور ان کے اشتہار بھی ان کو یہی تربیت دے رہے ہیں۔پاگلوں والی حرکتیں کر رہے ہیں اور ایسے ایسے لغو قصے ان کو بتائے جار ہے ہیں کہ جن سے بچوں کے ذہن اور تصور کی دنیا ہی بگڑ رہی ہے۔مثلاً اب ان کو یہ بتایا جارہا ہے کہ کس طرح دوسری دنیا کے راکٹ آرہے ہیں اور ان کے ساتھ لڑائیاں ہو رہی ہیں اور بچے ان کو فتح کر رہے ہیں اور اسی طرح ایسے کھلونے ان کے لیے بنا دیئے گئے ہیں، ایسی کھیلیں ایجاد کر دی گئی ہیں جن کے ذریعہ بچے منٹوں کے اندر آسمان سے کلیکسیز کو ختم کرتے اور ستاروں کو زمین پر مار گراتے ہیں۔ستاروں کی مخلوق تباہ کر دیتے ہیں اور اپنی طرف سے گویا ان کا دماغ بہت بلند کیا جارہا ہوتا ہے کہ دیکھو ہم کتنے بلند اور طاقتور ہیں۔چنانچہ