مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 196 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 196

196 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ایک امریکن نے ایک رسالہ میں اس کا ذکر کیا ہے۔میں نے خود پڑھا ہے۔اس نے لکھا۔میر اوہ چھوٹا سا بچہ جو بیٹھا ہوا ستاروں کے ستاروں کو تباہ کر رہا ہو بلکہ ستاروں کے جھرمٹ کو کھیلوں کے ذریعہ ہلاک کر رہا ہو اور بڑی بڑی آسمانی مخلوقات پر غلبہ پارہا ہو اس بچے کو میں کیسے بتاؤں کہ ذرا اپنا ناک تو صاف کرو۔یعنی ناک سے گندگی بہہ رہی ہے اور کھیلیں یہ کھیل رہا ہے کہ وہ ساری دنیا کے بڑے بڑے ستاروں پر غلبہ پارہا ہے۔یہ محض جہالت کے قصے ہیں اور رجحانات کو تباہ کرنے والی باتیں ہیں۔یہ صرف کھیلیں ہیں جو چیزیں بیچنے والوں نے ایجاد کی ہیں تاکہ بچے ان میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں۔سوائے مادی مقصد کے ان کا اور کوئی مقصد نہیں ہوتا۔ان کو کوئی پرواہ نہیں کہ قوم کے بچوں کی تربیت ہو رہی ہے کہ نہیں ہو رہی۔ان میں اعلیٰ اخلاق پیدا ہور ہے ہیں کہ نہیں ہور ہے صرف اقتصادی دنیا ہے جس میں دولت کے حصول کے لیے ہر کوشش جائز ہو چکی ہے۔اسی میں بچوں سے بھی کھیلا جا رہا ہے۔اس میں جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا۔ایسے رسالے نکل رہے ہیں جو دنیا کو زیادہ گندگی کی طرف مائل کرتے چلے جارہے ہیں اور بچوں کو بھی آلہ کار بنایا جارہا ہے۔احمدی بچے خدا سے تعلق جوڑیں پس ان چیزوں کے مقابل پر احمدی بچوں کو جنگ لڑنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔اس کے لئے نئے آلات کے ذریعہ ایسی اعلیٰ تصویریں بنائی جائیں اور ایسے اچھے کردار پیش کئے جائیں کہ ان کو دیکھ کر احمدی بچے بھی سنبھلیں۔ان کو بھی پتہ لگے کہ ہمارا رستہ اور ہے اور غیر بھی دیکھیں تو ان کو بھی محسوس ہو کہ احمدی بچے کے کیا افکار ہیں۔اس کی کیا بلند پروازیاں ہیں۔وہ محض تصور میں آسمان کے ستاروں کو سر نہیں کر رہا بلکہ ان ستاروں کے خدا سے تعلق جوڑنے کی سوچ اور فکر کر رہا ہے۔وہ مخلوق کو فتح کرنے کے ہوائی منصوبے نہیں بنا رہا بلکہ خالق کی نظر میں محبوب اور مقرب بننے کی کوششیں کر رہا ہے۔احمدی بچے کا یہ کتنا بلند تر مقام ہے دنیا کے اس بچے کے مقابل پر جس نے محض مادی تسخیر کواپنی زندگی کا مدعا بنالیا ہے۔نظم خوانی کے پروگرام بنائے جائیں صرف یہی نہیں بلکہ احمدی بچوں کو مغربی تہذیب کی اچھی باتوں ، دلچسپ چیزوں اور سائنسی علوم سے آشنا کرنے کے لئے کوئی مناسب اور دلچسپ انتظام بھی ہمیں بہر حال کرنا چاہیے۔مثلاً ایسی وڈیوریکارڈنگ