مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 188 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 188

188 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم اور بچوں کو نجی سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔اور یہ بھی پتہ لگا کہ ایک احمدی بچی ہے جو اتفاق سے نجی سکول میں داخل کی گئی ، اصل میں اس کے والد بڑے مخلص اور فدائی احمدی ہیں اور ( دعوۃ الی اللہ ) کا بڑا جوش ہے چنانچہ ان کو یہ خیال آیا کہ میں اپنی بچی کو چین پڑھاؤں تا کہ نبی قوم کے ساتھ رابطہ بھی قائم ہو جائے اور پھر ( دعوۃ الی اللہ ) کے کام میں ترجموں کے کاموں میں آسانی پیدا ہو جائے ، قرآن کریم کی خدمت میں اس بچی کا علم کام آئے ، تو اس بچی کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ اپنے سکول میں نجی زبان میں اول آئی حالانکہ باقی سب محبین (Fijian) بچے تھے۔تو اس سے مجھے امید اور بھی بڑھ گئی کہ اللہ تعالیٰ نے احمدی دماغ کو چمک عطا فرمائی ہوئی ہے غیر معمولی ذہانت بخشی ہوئی ہے۔احمدی تھوڑی سی کوشش کریں گے تو اللہ کے فضل کے ساتھ بڑی جلدی اس زبان میں مہارت حاصل کر لیں گے۔اس کا اب مکمل انتظام کیا جا چکا ہے اور وہاں جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ نہ صرف ہم اپنے بچوں کو کا ویتی سکولوں میں داخل کرائیں گے بلکہ بڑے بھی سیکھیں گے اور اس کے علاوہ تعلقات کے دائرے بھی بڑھائیں گے بلکہ ان سب امور میں براہ راست آپ کو رپورٹ کریں گے کیونکہ آخر میں میں نے ان کو یہ تاکید کی تھی کہ ان باتوں میں صرف مجھے دفتری رپورٹ بھیج کر آپ تسلی نہ پایا کریں مجھے آپ کی براہ راست رپورٹ چاہیے کہ آپ نے کتنے بچوں کو با قاعدہ نجی سکولوں میں داخل کرا دیا ہے، کتنی جگہ کلاسیں شروع ہوگئی ہیں، کتنے بڑے با قاعدہ زبان سیکھ رہے ہیں۔یہ عظیم لوگ ہیں جن کی وجہ سے سوسائٹی زندہ ہے اس کے علاوہ وہاں ایک بات میں نے محسوس کی جو بہت خوشکن تھی کہ تعداد کے لحاظ سے تو جماعت بہت تھوڑی ہے لیکن اثر کے لحاظ سے غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔یہاں تک کہ ہندو اور سکھ لیڈر جو ہماری مجالس میں آئے انہوں نے بڑے کھلے لفظوں میں جماعت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ عظیم الشان لوگ ہیں۔یہ اس زمانے کے قابل احترام وجود ہیں جن کی وجہ سے سوسائٹی زندہ ہے، ان کا ماحول پر نیک اثر ہے۔ایسے لوگوں سے جو دوسرے مذاہب سے تعلق رکھتے ہوں اس قسم کی کھلے لفظوں میں تعریف کا سننا یہ ایک حوصلہ بڑھانے والی بات تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مجھے بہت ہی اطمینان نصیب ہوا ہے کہ جماعت کے اندر پھیلنے کا اور اثر قائم کرنے کا مادہ موجود ہے۔پھر وہاں بعض ایسے اساتذہ ہیں جن کے ہاتھوں سے کئی نسلیں تعلیم