مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 188
دد مشعل راه دوم حافظہ میں محفوظ ہوسکتی ہے وہ محفوظ ہو جانی چاہیئے۔فرموده ۱۹۶۹ء 188 آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم مقام اپنے ذہن میں محفوظ کر لیں ا الله اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے علم و عرفان حاصل کر لینے کے بعد حضرت نبی اکرم ﷺ کے بلند مقام کو جاننا بھی ضروری ہے۔قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے آپ کے مقام کی قدرو قیمت کو سمجھتے ہوئے حسب ضرورت مقدور بھر قربانیاں دیں مگر بعد میں مسلمان اس حقیقت کو بھول گئے اور محمدیت کے بارے میں ایسی غلط باتیں اختراع کر لیں اور ایسی عجیب باتیں بنالیں جن سے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ ہیرا تو بہت ہی زیادہ قیمتی تھا لیکن انسان نے اس کے اوپر پیتل اور تانبے کے خول چڑھانے شروع کر دئیے۔چنانچہ ایک وقت میں جا کر اس کی وہ شان نظر نہیں آتی تھی جو قرآن کریم نے بیان کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے اور آپ نے روحانی حربوں کے ساتھ یہ خول اتار پھینکے اور اس طرح آنحضرت ﷺ کا نہایت ہی خوبصورت اور چمکتا ہوا ہیرا نکھر کر ہمارے سامنے آ گیا۔پس آنحضرت ﷺ کا مقام آپ کے حافظہ کی تھیلی میں محفوظ ہونا چاہئے جس کا ایک پہلو یہ ہے کہ آپ زندہ نبی ہیں۔آپ کی روحانی برکات آپ کے بچے متبعین کو قیامت تک ملتی رہیں گی۔لیکن جنہوں نے آپ کے مقام کو نہیں پہچانا وہ آپ کی پیروی کے نتیجہ میں جو فیوض اور برکات مالتی ہیں اور انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا وارث بنتا ہے۔ان کے نزدیک یہ ماضی کے زمانے کی باتیں ہیں۔اس وقت یہ انعام حاصل نہیں ہو سکتے۔اور کہنے والوں نے یہاں تک کہ دیا کہ اب کسی مسلمان کو کچی خواب بھی نہیں آ سکتی۔یعنی ان کے ذہن میں بالکل اندھیرا ہے۔اور یہ اس لئے ہے کہ ان کے ذہن میں آنحضرت امی ﷺ کا اصل مقام محفوظ نہیں رہا ہے۔قرآن کریم کی عظمت پھر قرآن کریم ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے علوم اور نشانات کا ایسا خزانہ بھرا ہوا ہے کہ جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے جس کو اپنے فضل سے نوازتا ہے اس پر قرآن کریم کا ایک کے بعد دوسرا مضمون کھلتا چلا جاتا ہے۔بعض دفعہ ایک لمحہ میں اللہ تعالیٰ ایک بڑا لطیف مضمون سکھا دیتا ہے مگر اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا شاگرد بنا پڑتا ہے۔بہر حال قرآن کریم واقعہ میں ایک عظیم کتاب ہے۔پس قرآن کریم کی عظمت کے جو اصول ہیں جن سے ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ یہ عظیم ہے وہ آپ کی اس عمر میں آپ کے حافظہ میں ہونے چاہئیں۔حضرت مسیح موعود کا مقام اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کام کئے یا جو آپ کا مقام ہے وہ بھی ہمارے ذہن