مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 158
د و مشعل راہ جلد دوم فرموده ۱۹۶۹ء 158 پیار کی شکل میں ہوتا ہے، کبھی استغفار پڑھوانے کی شکل میں ہوتا ، پس ایک تو اصلاحی قرب قہر ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سے غصے کا اظہار فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس سے ہمیں محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ کا غصہ بڑا سخت ہوتا ہے۔انسان اللہ تعالیٰ کے ایک سیکنڈ کے غصے کی بھی تاب نہیں لاسکتا۔دعا کرنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ ہم سے ہمیشہ پیار ہی کرتا رہے۔بہر حال جماعتی لحاظ سے (انفرادی طور پر تو میں بھی کہتا ) احمدی نوجوانوں اور دوسرے نو جوانوں میں بڑا فرق ہے۔جماعتی لحاظ سے دوسروں کی نسبت ہمارے نوجوان کہیں زیادہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے وارث بنتے ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بننا چاہیے۔دنیا کے لئے ایک نمونہ بننا چاہیے پھر اگر واقعی اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے ہمدردی اور پیار ہے تو یہ بھی کوشش کرنی چاہیے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے پیار کے دائرہ سے باہر ہیں وہ بھی اس دائرہ کے اندر آجائیں اور اللہ تعالیٰ ان سے بھی پیار کرنے لگ جائے۔پس میری آپ کو بنیادی نصیحت تو یہی ہے کہ آپ میں سے ہر ایک ممبر اپنے اس مقام کو پہچانے جو مقام کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو عطا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین