مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 531
531 فرموده ۱۹۷۹ء د و مشعل راه جلد دوم دد جتنی اہمیت مادہ کو ہے اتنی ہی اہمیت زمانہ کو بھی ہے اور آج کا یہ زمانہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔اور بڑے لمبے صے پر پھیلا ہوا ہے قریباً ایک صدی ختم ہونے کو ہے اور جماعت احمد یہ اپنی زندگی کی نئی صدی میں اور نوع انسانی عظیم انقلابوں کی جو بنیاد رکھی گئی ہے۔اس کی نئی صدی میں داخل ہونے والی ہے اور نسلاً بعد نسل جماعت احمدیہ کو اپنی ذمہ داریاں سمجھ کے ان کی ادائیگی کی کوشش کرتے چلے جانا ہے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے اس کے فضل اور اس کی رحمت کو جذب کرتے ہوئے شاہراہ غلبہ اسلام میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جانا ہے۔میں بڑی دیر سے کہہ رہا ہوں کہ جو میں نے اندازے کئے ہیں میرے نزدیک ہماری زندگی کی دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ابھی تین صدیاں ختم نہیں ہوں گی کہ میری بعثت کا مقصد پورا ہو جائے گا اور بہت بھاری اکثریت نوع انسانی کی خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و جلال اور رسالت کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کی روشنی میں جو قرآن کریم کی تفسیر ہیں نیز قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں میرا یہ عقیدہ ہے۔میرا یہ اندازہ ہے کہ دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اور اسی کے لئے یہ سارا کام ہو رہا ہے۔سارے انقلابات بپا ہورہے ہیں۔جماعت احمدیہ کا یہی کام ہے تو خدا تعالیٰ کا یہی منشا ہے اور جو زندگی خدا تعالیٰ کے منشاء کے مطابق نہیں گذرتی ، وہ ہلاکت کی زندگی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے بچائے اور اپنی منشاء کے مطابق ہمیں زندہ رہنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔دعا کر لیں۔(ماہنامہ خالد صفحه ۲۹ تا ۳۱ نومبر دسمبر ۱۹۷۹ء)