مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 532 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 532

ود مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۸۰ء 532 سید نا حضرت خلیفہ اصبح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ے نومبر ۱۹۸۰ء میں جو خطاب فرمایا تھا اس کا مکمل متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہم اللہ کے فضل سے چودہویں صدی کو الوداع کہہ رہے ہیں اور پندرہویں صدی کا استقبال کر رہے ہیں کیوں؟ اس کا کوئی جواب ہونا چاہیئے کوئی غرض اور مقصد ہونا چاہیئے کہ کیوں ہم چودہویں صدی کو الوداع کہنے کے لئے اس قدر تقریبات کر رہے ہیں، پروگرام بنا رہے ہیں اور اسی طرح پندرہویں صدی کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں، کس غرض سے کر رہے ہیں ہم۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے ہم پر فرض تھا کہ ہم ایسا کرتے۔چودہویں صدی میں چودہویں صدی نے کیا پایا اور چودہویں صدی میں اسلام کو کیا ملا ؟ اس وقت جو گفتگو میں آپ سے کروں گا اگر اس کا کوئی عنوان رکھا جا سکتا ہے تو وہ یہ ہے کہ چودہویں صدی میں چودہویں صدی نے کیا پایا اور چودہویں صدی میں اسلام کو کیا ملا؟ چودہویں صدی جو ہے اس کے دو رخ ہیں۔ایک بڑا تکلیف دہ بڑا بھیا نک اور دوسرا بڑا ہی عظیم برکتوں والا۔اس زمانے پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ قصہ یوں ہے کہ چودہویں صدی شروع ہونے سے معاقبل عیسائیت بڑے زوروں پر تھی اور ان کے دماغ بہت اونچے ہو چکے تھے۔ہندوستان میں ایک پادری عمادالدین تھے وہ ایک بہت بڑے مسلمان عالم تھے۔پھر عیسائی ہو گئے اور پادری بنے اور انہوں نے ایک مضمون لکھا جو ہندوستان سے باہر کسی جگہ کسی جلسے میں پڑھنا تھا انہوں نے خود نہیں جا سکے لیکن وہاں وہ مضمون پڑھا گیا اور ہمارے پاس یہاں موجود ہے لائبریری میں۔یہ تیرھویں صدی کے آخر کی بات تیزی کے ساتھ عیسائیت بڑھ رہی ہے کہ عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے کہ اگر ہندوستان میں رہنے والے کسی شخص کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ مرنے سے پہلے کسی مسلمان کا منہ تو دیکھ لے تو اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی یعنی سارے ہندوستان میں ایک بھی مسلمان نہیں رہے گا۔یہ ان کے اندازے تھے۔اندازے اس وجہ سے تھے کہ عیسائی حکومتیں بڑی طاقتور تھیں، بڑی مالدار تھیں اور ان کے ساتھ چمٹا ہوا چرچ جو تھا وہ بھی مالدار تھا اور ایکٹیو (Active) تھا اور ایک صاحب اقتدار حکومت کے زیر پرستی وہ کام کر رہا تھا اور کپڑے دینے کے لئے ان کے پاس ذرائع موجود تھے ، دودھ بانٹنے کے لئے ، گندم تقسیم کرنے کے لئے ،