مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 529 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 529

529 فرموده ۱۹۷۹ء د و مشعل راه جلد دوم دو پس آج میرا یہ پیغام ہے جماعت کے بڑوں اور چھوٹوں کی طرف کہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے حمد وثناء کے ترانے گاتے ہوئے آگے سے آگے بڑھتے چلے جاؤ۔خدا کے فرشتے تمہارے ساتھ ہونگے۔خدا کے فرشتے آسمانوں سے تمہاری مدد کو اتریں گے اور تم اپنی زندگی کا مقصد اپنی زندگیوں ہی میں پورا ہوتے دیکھ لو گے۔انشاء الله ( بحوالہ ماہنامہ خالد صفحه ۲۵ تا ۲۸ نومبر، دسمبر ۱۹۷۹ء)