مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 441 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 441

441 صلى الله فرمودہ ۱۹۷۷ ء د و مشعل راه جلد دوم دد کی وقت کی قربانیوں کے ذریعے سے، جن کے ایثار کے نتیجہ میں ، جن کے مجاہدہ کی وجہ سے دنیا میں یہ انقلاب عظیم اپنے عروج پر پہنچنے والا ہے اور آپ میں سے ہر شخص اس جماعت کا ایک فرد ہے۔جس کے ذریعہ سے یہ کام ہوگا۔محمد ﷺ نے بھی فرمایا اور پہلے بزرگوں نے بھی آپ کی احادیث اور اقوال کو سمجھ کر یہ فرمایا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی خدا تعالیٰ نے یہی سمجھایا اور آپ کو یہ بشارتیں دیں کہ یہ وہ زمانہ ہے جس میں بنی نوع انسان ایک خاندان بنا دئیے جائیں گے۔اب آپ سوچیں کہ اس ذمہ داری کے نتیجہ میں آپ کو کیا کیا کچھ چھوڑنا پڑے گا اور کیا کیا کچھ لینا پڑے گا۔اصل بات یہ ہے کہ ہر احمدی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا سب کچھ اپنے خدا کے حضور پیش کر دے اور خدا تعالیٰ سے یہ مانگے کہ اے خدا ہر وہ چیز جس کی اس انقلاب عظیم کو کامیاب کرنے کیلئے ضرورت ہے وہ ہمیں عطا کر دے۔بڑی ذمہ داری ہے، بڑی ذمہ داری ہے، آدمی سوچتا ہے تو بہت پریشان ہوتا ہے اپنی کمزوریوں کو دیکھتا ہے تو ہمت ٹوٹنے لگتی ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے جو بشارتیں دی ہیں خدا تعالیٰ نے جو وعدے کئے ہیں اور خدا تعالیٰ نے جو یہ اعلان کیا ہے کہ میں اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کیا کرتا۔اپنے وعدے پورے کیا کرتا ہوں اس پر ہمارا بھروسہ ہے۔ایک طرف نیستی کا اقرار ہر احمدی کا اقرار ہے کہ ہم لاشئی محض ہیں اور ہم کوئی چیز نہیں۔اور ایک طرف یہ اعلان ہے کہ جس عظیم ہستی کا ہم نے دامن پکڑا ہے یعنی اللہ تعالیٰ وہ ساری قدرتوں کی مالک ہے اور اس کے آگے کوئی چیز انہونی نہیں اور یہ اعلان کہ جس عظیم انسان محمد خاتم الانبیاء کا عشق ہمارے دل میں پیدا ہوا ہے اس کے افاضۂ روحانی کی کوئی حد بست نہیں کی جاسکتی بلکہ وہ قیامت تک پھیلا ہوا ہے اور ہر ضرورت کو پورا کرنے والا ہے۔دعا اور درود اسی واسطے میں نے آج کہا تھا کہ ہمارا یہ اجتماع جو کئی سال کے وقفہ کے بعد ہوا ہے اس کی خصوصیت میں دعا اور درود قرار دیتا ہوں کہ دعائیں کریں اور درود بھیجیں۔دعا آپ سبھی عاجزی سے کر سکتے ہیں جب آپ اپنے مقام کو پہچانتے ہوں جب آپ اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہوں۔جب آپ اس انقلاب عظیم کا احساس اپنے دل میں پیدا کریں۔اور جب آپ اس نتیجہ پر پہنچیں کہ اپنی کوشش سے ہم نوع انسان کا دل محمد ﷺ کیلئے نہیں جیت سکتے۔اور یہ سچی بات ہے کہ نہیں جیت سکتے جب تک آسمان سے فرشتے نازل ہو کر ہماری مدد نہ کریں۔اس وقت تک ہم نوع انسانی کا دل کیسے جیت سکتے ہیں؟ پیدا کرنے والے رب کیلئے اور محمد مال اللہ کیلئے محمدمے کے جھنڈے تلے نوع انسانی ضرور جمع ہوں گی کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے اور یہ پورا ہوکر رہے گا۔لیکن جس چیز کی ہمیں فکر کرنی چاہیے وہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کی ہرنسل اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور اس کے مطابق قربانیاں دینے کیلئے تیار ہو۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں کہا تھا۔فلا تخشو هم واخشونی (البقرۃ آیت ۱۵۱) دنیا کی کسی چیز کا الله