مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 439
439 فرمودہ ۱۹۷۷ء د و مشعل راه جلد دوم دد انقلابوں کی عمارت پر تیسری منزل ہے۔سوشلزم سرمایہ دارانہ انقلاب پہلی منزل، پھر علمی اور ذہنی انقلاب یعنی روسی انقلاب دوسری منزل اور اس پر تیسری منزل اخلاقی انقلاب، وہ ہے Chiness Socialism (چائنیز سوشلزم ) ہر انقلاب نے اپنے سے پہلے منزل کے اوپر عمارت بنائی۔گویا پہلوں سے بھی فائدہ اٹھایا۔چینی انقلاب Russian Intellectual Revolution (رشین اسٹیلیکچوئل ریوولیوشن) نے سرمایہ دارنہ انقلاب کے اوپر اپنی عمارت کھڑی کی اور چین کے اخلاقی انقلاب نے جو ابھی اپنے بچپنے میں ہے سرمایہ دارانہ انقلاب اور ذہنی انقلاب روسی کمیونزم کے اوپر اخلاق کی ایک منزل کی بنیاد رکھی روسی انقلاب نے اخلاق کی طرف کوئی توجہ نہیں کی اور ان کی کتب میں کبھی ایسے اقتباسات بھی ہمیں نظر آجاتے ہیں کہ انہوں نے اخلاق کو حقارت سے دیکھا ہو کہ یہ کیا چیز ہے؟ حالانکہ خدا تعالیٰ نے جو زبر دست صلاحیتیں اور قو تیں انسان کو دی ہیں ان میں سے ایک حصہ اخلاقی طاقتوں کا بھی ہے۔بہر حال ان تین انقلابوں نے جو کہ غیر اسلامی تھے اسلامی انقلاب کیلئے جو اپنی ذات میں ایک زبردست روحانی انقلاب ہے راہ ہموار کر دی۔وہ عظیم روحانی انقلاب جس نے اخلاقی قدروں اور ذہنی قوتوں اور سرمایہ دارانہ نظام میں خدا تعالیٰ کی نعمتوں ان اسباب سے فائدہ اٹھا کر اپنا کام کرنا تھا اور ہر ایک چیز کو انسان کی روح میں جلا پیدا کرنے کیلئے استعمال کرنا تھا اور اس عظیم انقلاب نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔صلى الله میں نے بتایا ہے کہ محمد ﷺ کے زمانہ سے یہ انقلاب شروع ہوا۔تین سو سال تک اس میں بڑی وسعت پیدا ہوئی۔اس اسلامی انقلاب کی یہ جماعتیں اپنے اپنے قائدین کی قیادت میں دنیا کے مختلف حصوں میں انقلاب کی شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھ رہی تھیں لیکن محمد اللہ کے انقلاب عظیم کا نوع انسانی کو جو ایک خاندان بناد۔منصوبہ تھا اس مقصد کو پورا کرنے والی کوئی طاقت ہمیں ان کے اندر نظر نہیں آتی بلکہ ان میں اختلاف کی بہت سی وجوہ پیدا ہوگئیں۔کہا گیا کہ هو الذی ارسل رسوله بالهدی و دين الحق ليظهره على الدين كله صلى الله ولو كره المشركون (الصف آیت۱۰ ) کہ محمد ﷺ آگئے۔ایک کامل اور مکمل شریعت اور ہدایت انسان کے ہاتھ میں دے دی گئی اور ایک انقلاب عظیم بپا ہو گیا۔لیظهره علی الدین کلہ۔اب اس انقلاب عظیم کے نتیجہ میں اسلام تمام ادیان پر غالب آئے گا۔اور تمام از مز (Isms) اور اصول اور فلسفے جو اخلاقیات پر بحث کر رہے ہیں اور ذہنی قوتوں پر بحث کر رہے ہیں ان سب کی غلطیوں کو ظاہر کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میرے ماننے والوں کو اللہ تعالیٰ اتنا علم دے گا کہ وہ آج کی علم میں آگے بڑھی ہوئی دنیا کے نہ صرف غلط حملوں سے اسلام کو بچائیں گے بلکہ ان کی تحقیق کی غلطیوں کو ثابت کریں گے اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایسا ہی ہورہا ہے۔مثلاً میں باہر جاتا ہوں (خدا تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ) اور ان کے بڑے بڑے سکالرز سے بات کرتا ہوں تو