مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 402
402 فرموده ۱۹۷۳ء دو مشعل راه جلد دوم اسلام کے خلاف دیگر مذہبی قوتوں کا اکٹھا ہونا گویا تمام ادیان باطلہ نے مل کر اور شرک اور دہریت کو ساتھ ملا کر اسلام پر ایک زبردست ہلہ بول دیا تھا اور ایک زبر دست یلغار کر دی تھی ایسی زبر دست یلغار خود یلغار کرنے والوں کو اس وقت یہ یقین ہو گیا تھا کہ وہ اسلام کو مٹادینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اس حد تک یقین تھا کہ پادری عمادالدین جو بھی ایک بہت بڑے بزرگ مولوی سمجھے جاتے تھے اور بعد میں عیسائی ہو گئے۔انہوں نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ملک ہند میں عنقریب وہ وقت آنے والا ہے کہ اگر کسی کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ مسلمان کو دیکھے تو اس کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکے گی کیونکہ ایک مسلمان بھی ملک ہند میں باقی نہیں رہے گا۔براعظم افریقہ کے متعلق عیسائیوں نے یہ خواب دیکھا تھا کہ یہ تو مسیح کی جھولی میں ہے مگر جب مہدی معہود کی بعثت ہوئی تو ہندوستان سے مسلمانوں کو مٹانے اور افریقہ کو اپنے خداوند یسوع مسیح کے قدموں میں گرا ہوا پانے کے خواب دیکھنے والوں کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔عیسائیوں نے صرف ہندوستان اور افریقہ کے متعلق خواب نہیں دیکھے تھے بلکہ انہوں نے تو یہ خواب بھی دیکھا تھا کہ مکہ اور مدینہ پر خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا لہرائے گا۔انہوں نے کیوں ایسے خواب دیکھے۔اس لئے کہ ان کا حملہ بڑا سخت تھا۔ان کا حملہ اتناز بردست تھا کہ جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے انسان اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔اب بھی جب ہم سوچتے ہیں تو ہمارے جسم کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔غرض شیطانی طاقتوں کی حملہ آور فوج بڑی زبردست تھی مگر اسلام کی مدافعت کرنے والا ایک شخص بھی نہیں تھا۔الا ماشاء اللہ کہیں کہیں چھوٹے چھوٹے گروہ تھے جن میں دشمن سے تاب مقابلہ نہ تھی۔اس لئے جب مقابلہ ہی نہ ہو جب سرحدوں کی چوکیاں خالی پڑی ہوں اور دشمن زبر دست ہو تو وہ یہی اندازہ لگایا کرتا ہے کہ وہ جیت جائے گا۔عین اس وقت جب دنیا کی ظاہر بین نگاہ نے اسلام کو مٹتے ہوئے دیکھا آسمان سے آواز آئی کہ ہم مہدی معہود کو کھڑا کر رہے ہیں اور اب تم عیسائیت اور دیگر مخالفوں کے ساتھ ان کا مقابلہ دیکھو۔حضرت مسیح موعود کی بعثت چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام عین ضرورت کے وقت مبعوث ہوئے۔آپ کو یہ روحانی جنگ لڑنے کے لئے جو ہتھیار دیئے گئے ان میں دفاعی ہتھیار بھی تھے یعنی اسلام پر جو اعتراضات ہو رہے تھے آپ نے منقولی اور معقولی رنگ میں ان کے جوابات دیئے۔آپ نے اسلام کے دفاع کے ساتھ ساتھ ادیان باطلہ کے خلاف جارحانہ کاروائی بھی کی۔آپ کو روحانی طور پر جو اعجاز بخشا گیا تھا اس کا کوئی مقابلہ نہ کر سکا۔ہندوؤں کی طرف سے لیکھر ام اور عیسائیوں کی طرف سے ڈوئی بھی اسلام پر حملہ آور افواج کے سالار تھے مگر وہ ہلاک ہوئے