مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 392 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 392

392 فرموده ۱۹۷۳ء دو مشعل راه جلد دو اس بڑھتی ہوئی کوششوں کے اوقات میں ایک وقت میں تو انشاء اللہ جب اپنے عروج کو پہنچ جائیں گے تو کوششوں کی شکلیں بدل جائیں گی۔لیکن جب تک عروج کا وہ آخری نقطہ میں نہیں ملتا جب تک دنیا کے گھر گھرپر محمد نے کا جھنڈا انہیں لہرا تا جب تک تو حید کی تعلیم ہر دل میں گھر نہیں کر جاتی اور شیخ کی طرح گڑ نہیں جاتی اس وقت تک اس مہم کی کوشش میں ہر نسل پر پہلی نسل سے زیادہ ذمہ داری پڑ رہی ہے اور جس طرح پہلے انبیاء نے دوسری امتوں کو درجہ بدرجہ تربیت کرتے ہوئے اس مقام تک پہنچایا تھا کہ وہ محمد ﷺ کی لائی ہوئی ذمہ داری نباہ سکیں اسی طرح آپ نے اپنی تربیت بھی کرنی ہے اور اپنے بعد نسلاً بعد نسل زیادہ سخت بوجھ اٹھانے کی تربیت بھی کرتے چلے جانا ہے۔یہاں تک کہ اسلام اپنے اس معراج کو پالے جو معراج محمد مصطفی صلی اللہ کے قدموں کو چھونے والا اور اللہ تعالیٰ کی برکتوں کو کامل طور پر نوع انسانی کے لئے حاصل کرنے والا ہو۔ہماری نوجوان نسل بہت ہی اچھی نسل پس یہ دوذمہ داریاں ہیں جن کی طرف آپ کو توجہ کرنی چاہیے۔یہ ذمہ داریاں ہیں جن کے لئے ہم آپ کو سائیکل سواری، گھڑ سواری اور ورزش وغیرہ کی طرف توجہ دلا رہے ہیں اور میں سوچتا ہوں تو میرا دل خدا کی حمد سے بھر جاتا ہے۔میں نے یورپ میں اور انگلستان میں اُن لوگوں کو کہا کہ میں نے بہت سوچا اور بہت غور کیا اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہو کہ اللہ تعالی نے ہمیں نو جوان نسل بہت ہی اچھی نسل، بہت ہی قربانیاں دینے والی اور جذبہ رکھنے والی نسل دی ہے۔اور اس واسطے میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوشش میں برکت بھی ڈالے گا اور اچھے نتائج بھی نکالے گا۔کیونکہ جب قوم قربانیاں دینے کے لئے تیار ہو جاتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کی وارث بنتی ہے جن کا تصور بھی وہ لوگ جن کو خدا کے فضلوں کی پہچان نہیں اپنے ذہنوں میں نہیں لا سکتے۔اللہ تعالیٰ میری اس خواہش اور میری اس امید اور میرے جائزہ کے مطابق بلکہ اس سے بھی بڑھ کر آپ کو اپنا خادم بنائے اور ہر ایک کو اپنی راہ میں قربانیاں دینے کی ہمت دے اور آپ کی قربانیاں قبول فرمائے۔اور مقبول قربانیوں کے نتیجہ میں اور مقبول عبادات کے نتیجہ میں اور مقبول دعاؤں کے نتیجہ میں جو ان گنت اور بے شمار برکات آسمانوں سے نازل ہوتی ہیں وہ برکات موسلا دھار بارش سے بھی تیزی کے ساتھ آپ پر آپ کے خاندانوں پر آپ کے علاقوں پر آپ کے گھروں پر آپ کی نسلوں پر برسیں اور اللہ تعالیٰ کے پیار کی جنتوں میں آپ رہنے والے ہوں اور دوسروں کے لئے نمونہ ہوں اور خدا کی جنتوں کی طرف دوسروں کو بلانے والے ہوں اور اس کوشش میں آپ اللہ کے فضل سے کامیاب ہوں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب میں دعا کر وا دیتا ہوں۔دعا تو ہم ہر وقت کرتے ہیں۔یہاں بھی کبھی میں پہلے دعا کروادیتا ہوں آج بعد میں کروارہا ہوں۔یعنی پہلے تلاوت کے بعد ہی کبھی دعا ہو جاتی ہے لیکن ایک احمدی اور دعا یہ ایک ہی چیز کے دو نام سمجھنے چاہیں۔کیونکہ وہ احمدی کیسا جو ہر وقت دعا میں لگا نہیں رہتا۔ہم تو ہر وقت دعا کرتے ہیں۔ہماری توجہ