مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 292
د مشعل راه جلد دوم نے نماز پڑھنی شروع کر دی ہے اور اس طرح برکت بھی آگئی ہے۔ایک عجیب دُعا اور اس کی قبولیت فرموده ۱۹۷۱ء 292 غرض بیماری کی وجہ سے انسان نہ صرف یہ کہ عملاً عبادت اور اللہ تعالیٰ نے جو دوسرے فرائض عائد کئے ہیں ان کی ادائیگی میں کمزوری محسوس کرتا ہے بلکہ عبادت کی فرضیت کا احساس ختم ہو جاتا ہے اب ہر چیز جو خدا کے لئے ہو اور ہر خواہش جو خدا کے لئے ہو وہ ایک لذت اور سرور پیدا کرتی ہے۔ایک دفعہ مجھے کیا سوجھی ( میں یہی کہوں گا کہ بچوں والا خیال تھا) میں نے ایک دن دعا کی اے خدا تو نے اپنے بندوں کے لئے مختلف قسم کی لذتوں کے حصول کے لئے مادی اشیاء پیدا کی ہیں مثلاً کھانے میں بھی لذت ہے۔اگر لذیذ کھانا ہو اور خواہش کے مطابق ہو تو انسان کو اس میں بڑا مزہ آتا ہے۔گرمیوں میں ٹھنڈا پانی یا ائر کنڈیشنڈ روم اور سردیوں میں گرم لحاف سرور پیدا کرتا ہے اسی طرح کی بے شمار مادی اشیاء ہیں جن سے سرور پیدا ہوتا ہے۔میں نے یہ دُعا کی کہ خدایا! مجھے تو بغیر مادی اشیاء کے تیرا بخشا ہوا سرور چاہئیے۔ویسے تو یہ کہنا شاید پاگل پن تھا لیکن خدا اپنی شانِ رحمت دکھانے پر آ گیا کوئی پندرہ منٹ کے بعد میرے جسم اور میرے دماغ اور میری روح میں ایک ایسا سرور پیدا ہوا جس کی کیفیت ۴۸ گھنٹے تک مجھ پر طاری رہی۔پس خدا تعالیٰ کا تعلق تو اس طرح سرور بخشتا ہے کھانا بھی اسی کے حکم سے لذت دیتا ہے ورنہ اگر خدا نہ چاہے تو بعض دفعہ کھا نا کھانے سے قولنج ہو کر موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔غرض ذنب در اصل خدا تعالیٰ سے دوری کا نام ہے اس سے بچنا چاہئیے۔ساتویں صفت قوت احسان اور صبر پھر فرمایا کہ جس خدا نے تمہیں اتنا کچھ دیا ہے تو تمہیں بھی ( خدا کی صفت احسان سے متصف ہوکر ) دنیا پر احسان کرنا پڑے گا۔میں اکثر کہا کرتا ہوں کہ اسی سال ہے ساری دنیا کی گالیاں اور ظلم (ہمارے اوپر ہور ہے ہیں ) ہماری مسکراہٹ نہیں چھین سکے اور ہم سے قوت احسان نہیں چھین سکے۔ہمارا بڑے سے بڑا دشمن اگر کسی کام کے لئے ہمارے پاس آتا ہے تو ہم مسکرا کر اس کا کام کر دیتے ہیں۔کیونکہ ہمیں خدا نے بے حد و حساب دیا ہے یعنی اس کا وہ پیار کہ جس کے نتیجہ میں ہمارا احساس یہ ہے کہ ساری دنیا ہمارے لئے ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ شان ہے کہ آپ کے متعلق فرمایا: لولاک لما خلقت الافلاک ہم آپ کے ماننے والے ہیں۔اگر آنحضرت ﷺ کے لئے یہ عالمین پیدا ہوئے ہیں تو آپ کے ماننے والوں کے لئے بھی پیدا ہوئے ہیں۔اس لحاظ سے یہ ساری یو نیورس یہ عالمین میرے اور آپکے لئے۔پس آر