مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 265 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 265

265 فرموده ۱۹۷۰ء د و مشعل راه جلد دوم دد میں ہر قسم کی قربانیاں دو گے تو پھر میں تمہیں اپنے فضلوں سے نواز دوں گا ور دنیا میں اس کی مثال سوائے پہلی تین صدیوں کے اور کہیں نظر نہیں آئے گی یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم پر بھی جو فضل نازل ہوئے ان سے زیادہ فضلوں کے آپ حق دار ہیں اور وارث بن سکتے ہیں۔حق دار اس لئے ہیں کہ خدا نے فرمایا ہے کہ یہ میں تمہیں دینے کے لئے تیار ہوں اس کے لئے آپ کو کوشش کرنی پڑے گی۔افریقہ والوں کو میں نے یہ بات اس طرح سمجھائی کہ تقدیر کے درخت پر تمہارے لئے پھل پکے ہوئے موجود ہیں لیکن تقدیر کے درخت کے پھل پکے ہوئے آم کی طرح جھولیوں میں نہیں گرا کرتے ان کے حصول کے لئے درخت پر چڑھنا پڑے گا تدبیر کرنی پڑے گی تب تم تقدیر کے پھل حاصل کرو گے۔یہ میں آج آپ کو سمجھاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے مقرر کر رکھا ہے کہ آپ پر بڑے ہی فضل کرے لیکن تقدیر کا یہ پھل جو ہے وہ بغیر قربانی دینے کے بغیر اپنی تربیت کرنے کی گندے ماحول کے مقابلہ میں ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑے ہوئے بغیر آپ حاصل نہیں کر سکتے۔خدا جو چاہتا ہے وہ کرو اور خدا سے جو تم چاہتے ہو وہ تم پا ؤ اور اس زمانہ میں سب سے زیادہ نعمتوں کے تم وارث بنو۔خدا تعالیٰ تمہیں اس کی توفیق عطا کرے۔اب میں دعا کرا دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو آپ وارث بنیں اور سنجیدگی آپ کے دل میں پیدا ہو اور آپ کی روح کے اندر ایک تڑپ ہو کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنا ہے۔آداب دعا کر لیں۔