مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 206 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 206

فرموده ۱۹۶۹ء 206 د و مشعل راه جلد دوم کئے ہوتے ہیں اور سوگز اس نے کئے ہوتے ہیں لیکن انعام ایک شوق پیدا کرتا ہے۔پس یہ فکری تقاضا ہے ایک طرف حسن دیا اور پھر یہ بشارت دی کہ حسن تمہیں فائدہ پہنچائے گا۔یہ خدا تعالیٰ کی تقدیر ہے پوری ہو کر رہے گی آپ نے بشارتیں تو بے حد دی ہیں چند ایک کا میں اس وقت ذکر کروں گا۔آپ فرماتے ہیں:۔دوشم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح القدس سے مدد دیئے جاؤ گے اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہو گا۔(تذکرۃ الشہا دتین صفحه ۶۶ طبع اوّل) پھر آپ فرماتے ہیں:۔و لیکن اگر تم اپنے نفس سے در حقیقت مر جاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے اور خدا تمہارے ساتھ ہوگا اور وہ گھر با برکت ہوگا جس میں تم رہتے ہو گے اور ان دیواروں پر خدا کی رحمت نازل ہو گی جو تمہارے گھر کی دیواریں ہیں اور وہ شہر بابرکت ہوگا جہاں ایسا آدمی رہتا ہوگا۔اگر تمہاری زندگی اور تمہاری موت اور تمہاری ہر ایک حرکت اور تمہاری نرمی اور گرمی محض خدا کے لئے ہو جائے گی اور ہر ایک تلخی اور مصیبت کے وقت تم خدا کا امتحان نہیں کرو گے اور تعلق کو نہیں توڑو گے بلکہ آگے قدم بڑھاؤ گے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک خاص قوم ہو جاؤ گے۔تم بھی انسان ہو جیسا کہ میں انسان ہوں اور وہی میرا خدا تمہارا خدا ہے۔پس اپنی پاک قوتوں کو ضائع مت کرو۔(الوصیت صفحه ۹ تیسرا ایڈیشن) اللہ تعالیٰ کی ان بشارتوں سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جس قوم کو اتنی بشارتیں دی گئی ہوں اس کو اپنی پاک قو تیں ضائع نہیں کرنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو قو تیں عطا کی ہیں ان کا صحیح استعمال اور ان کی صحیح نشو ونما ان کو پاک قو تیں بنادیتی ہے۔پس اس میں فرمایا ہے کہ تمہیں خدا اتنی بشارتیں دے رہا ہے کیا پھر بھی تم اپنی قوتوں کو ضائع کرو گے؟۔پس ہر قسم کی قوتوں کو خدائی ہدایت کے مطابق اللہ تعالیٰ کی صفات کے سایہ میں اور ان سے متاثر ہوتے ہوئے ترقی دوان کی کماحقہ نشو و نما کرو کہ ہر قوت ایک راہ ہے جو تمہیں قرب الہی کی طرف لے جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے تمہیں جتنی قو تیں عطا کی ہیں اگر تم ساری قوتوں کی خدا تعالیٰ کی راہ میں جنبش دو گے اور ان کو خدا کی راہ میں قربان کر رہے ہو گے تو اللہ تعالیٰ تم پر جنت کے ساتوں دروازے کھول دے گا۔غرض جماعت کے اس کمزور حصے کا واپس آنا ضروری ہے ورنہ ہمارے لئے بڑے شرم کی بات ہے۔اور اس کے لئے ہمیں بڑی ہی جدوجہد کرنی پڑے گی۔بعض باتیں میرے ذہن میں آئی ہیں۔اطفال الاحمدیہ کے لئے میں نے نیا پروگرام بنایا ہے خدام الاحمدیہ کے لئے بھی ایک نیا پروگرام ہے میرے ذہن میں ہے انشاء اللہ وہ بھی