مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 562 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 562

فرموده ۱۹۸۱ء 562 مشعل راه جلد دوم امریکہ ہمیں پیسے دے سکتا ہے جن سے ہم نہیں لیتے۔یا پچھلے سال یہ لطیفہ ہوا کہ ایک جوڑا یعنی میاں بیوی پھر رہے تھے قرطبہ کی مسجد میں۔جب ان کو پتہ لگا کہ ہم نے سنگ بنیاد رکھا قرطبہ کے قریب تو بڑے آرام اور معصومیت سے میاں کہنے لگا کہ اچھا! پتہ لگ گیا۔تم نے سعودی عرب سے پیسے لئے ہوں گے۔ان لوگوں کے خیال میں اگر کوئی ہستی پیسے نہیں دے سکتی تو وہ اللہ ہے جو ساری دنیا کے خزانوں کا مالک ہے۔ہمارا پیارا رب۔اللہ اکبر اللہ اکبر (نعرے) یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی اس ایک سال میں خدا تعالیٰ نے پیار کیا۔تو یہ جو نو سال کا وقفہ ہے۔دوسری صدی شروع ہونے میں اس کی تو برکتوں کے ساتھ ابتداء ہوگئی۔پندرھویں صدی ہجری جو ہے وہ بھی غلبہ اسلام کی صدی جو ہماری زندگی کی دوسری صدی وہ بھی غلبہ اسلام کی صدی بنی اکرم ﷺ کی دعاؤں کی برکتیں لئے اصلی اور حقیقی پندرھویں صدی ہجری شروع ہوگئی۔اس زندگی کے ساتھ جماعت کے قیام کے ساتھ تعلق رکھنے والی دوسری صدی آٹھ سال بعد شروع ہو رہی ہے۔بڑی اہمیت ہے ان نو سالوں میں۔ان نو سالوں میں ہم نے استقبال جو اگلی صدی کا کرنا ہے اس میں اپنی قربانیاں دے کے اپنے نفس کی اصلاح کر کے ایک مضبوط ہر لحاظ سے پالنڈ (Polished) اور مہذب جماعت کا ایک حصہ قائم کرنا ہے۔اس نو سال میں بنیاد رکھی جانے والی ہے۔قربانیاں اپنی انتہاء کو پہنچ جائیں گی۔اس کے لئے آپ کو تیار ہونا چاہیئے۔عشق کی مستی۔اخلاص اور ایثار کی شعائیں ساتوں آسمانوں کی رفعتوں کو چھونے لگیں گی۔جو یہ نو سال ہیں وہ آنیوالے حالات کی وسعتوں کے لئے بطور بنیاد کے ہوں گے اور آنیوالے حالات اپنی وسعتوں کے اعتبار سے ہم سے چار مطالبات کرتے ہیں۔اور یہ چار مطالبات ہماری زندگیوں کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی توجہ ہر غیر سے ہٹا کر اللہ جو ہمیں پیدا کرنے والا ہے اس کی طرف مرکوز کریں اور فنا کا چولہ پہن کر اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کا عہد کریں۔چارمطالبات یہ زمانہ ہم سے کرتا ہے (الف) یہ مطالبہ کہ اللہ تعالیٰ نے جو جسمانی طاقتیں ہمیں عطا کی ہیں ان کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانا۔جسمانی طاقتوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانا بڑا ضروری ہے۔آنحضرت مہ نے اس پر زور دیا۔قرآن کریم نے ایک بڑے لطیف انداز میں اس کا ذکر کیا۔ہر فطرتی طاقت (جسمانی طاقت بھی ہماری فطرت کا ہی ایک حصہ ہے) مجاہدہ کے ذریعے درجہ بدرجہ بتدریج ترقی کرتی اور کمال کو پہنچتی ہے۔یہ ایک دن کا کام نہیں۔کہ جادو پڑھا آپ نے اور پھونک ماری آپ کی جسمانی طاقتیں جو ہیں وہ اپنے کمال نشو ونما تک پہنچ جائیں۔نہیں بلکہ یہ