مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 541 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 541

541 فرموده ۱۹۸۰ء د مشعل راه جلد دوم دو استعمال شروع کرنے کے بعد بتایا کہ اسے پہلے میں ایک ہفتے میں چھ صفحے اپنی تحقیق کے ٹائپ کیا کرتا تھا اور اس میں کئی غلطیاں بھی ہوتی تھیں اس نے بتایا کہ لیسی تھین کے استعمال کے بعد سے دو ہفتوں میں پچاس صفحے لکھے ہیں اور اس میں معمولی غلطی کے سوا کوئی غلطی نہیں تھی۔احمدی طالب علموں کو حضور کا خاص تحفہ حضور رحمہ اللہ نے از راہ شفقت عنایت اعلان فرمایا کہ ہر یونیورسٹی اور بورڈ کے تین چوٹی کے احمدی طالب علم منتخب کر کے ان کے کوائف مجھے بھیجے جائیں۔ایسے طالب علموں کی کل تعداد ۲۰ ہو اور یہ وہ طالب علم ہوں۔جنہوں نے اگلے سال امتحان دینا ہو۔حضور نے فرمایا کہ ایک سال کے لگ بھگ عرصے میں میری طرف سے ان کی سویا لیسی تھین ۱۲۰۰ ملی گرام کا کورس کروایا جائے گا۔اور اس کے نتائج دیکھے جائیں گے۔حضور نے فرمایا کہ اللہ فضل کرے تو عین ممکن ہے کہ سارے کے سارے اول آجائیں۔حضور نے فرمایا کہ میرا دل کرتا ہے کہ ہر بورڈ یو نیورسٹی میں چوٹی کی پانچ پوزیشنیں احمدی طالب علموں کی ہوں۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے خطاب میں احمدی طالب علموں کو ایک اہم نکتے کی طرف متوجہ کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن عظیم نے اس کا ئنات کے متعلق جو بنیادی نکتہ ہمیں بتایا ہے وہ یہ ہے کہ یہ منتشر اشیاء کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ ایک منطقی مجموعہ ہے۔( کائنات کی ہر چیز کا دوسری چیز سے تعلق ہے ) اور اس نے اس ساری بات کو ایک جملے ( ووضع المیز ان ) میں بیان کیا ہے۔حضور نے اس اصولی نکتے کی وضاحت کرتے ہوئے احمدی طالب علموں کی متوجہ کیا کہ وہ اپنی تحقیق کا رخ اس مرکزی نکتے کی طرف رکھیں۔الفضل ۲۷ / نومبر ۱۹۸۰ء)